بے ربط تحریر ھی سہی، مگر بے اثر تو نہیں،!!!!

دعاء کرو یہ دل سے کبھی، ٹوٹے نہ کہیں یہ یارانہ
یاد رھے ھمیشہ کبھی، بگڑے نہ کہیں یہ افسانہ

سمیٹ سارے انکے دکھ، جو مل جائے غنیمت جان
پیار کی ھے دولت سوچ لے، ڈوبے نہ کہیں یہ خزانہ

بھنورے گھومے پھریں اُدھر، جل رھی شمع جدھر
خیال تو رکھنا اسکا شمع، جلے نہ کہیں یہ پروانہ

قسمت میں ھے جو لکھا، بدل نہیں سکتے کبھی
کوشش تمام کئےجا بس، ڈولے نہ کہیں یہ پیمانہ

دل میں انہیں بٹھالےاور، گوشہ جگر میں جگہ دے
دیر نہ کرنا دیکھو اکیلا، رہ جائے نہ کہیں یہ آشیانہ
 
میں کوئی مستند شاعریا ادیب تو نہیں لیکن بس بےربط تحریروں سے کچھ جوڑ توڑ کرنے کی کوشش کرتا ھوں، اس عمر کے آخری دور میں عرصہ دو سال سے فرصت کے چند لمحات میسر آئے ھیں، تو اپنے ایک بہت پرانے اردو لکھنے کے شوق کو جو کہ کبھی جوانی کے اوائل میں ھی کہیں روپوش ھوگیا تھا، ان خوبصورت اردو ویب سائٹس کو دیکھ کر کچھ دوبارہ پرانی یادوں کے جوش کو جگانے کی کوشش کی ھے،!!!!!

آپ سب سے اصلاح کی گزارش ھے، مجھے خوشی ھے کہ کچھ میں زندگی کے اس موڑ پر آپ سب کے خلوص محبت کے زیر سایہ، اردو ادب کے بنیادی آداب سیکھ سکوں گا،!!!!!

شکریہ،!!!!
 
محفل میں اُنکی ایک شمع،!!!!

محفل میں اُنکی ایک شمع، جلانے کی جسارت کی تھی
حوصلہ تو دیکھو ھمارا نغمہ، سنانے کی حماقت کی تھی

کیا پتہ تھا انکی برھمی کا، یوں وہ ھو جائیں گے چراغ پا
بجھے شعلہء چنگاری کو ھوا، دلانے کی شرارت کی تھی

سوچ کہ یہ ھم ھیں نادم، نہ جاتے تو اچھا تھا خوامخواہ
قرباں نذرانہء دل اُن پر فدا، کرانے کی سخاوت کی تھی
 
شفق کی سنہری چادر ،!!!!!!

اوڑھے چاندنی اونچے پہاڑ پر، کیا پگھلتی برف دیکھو
سمندر کنارے سیپی میں، کیا چمکتی صدف دیکھو

شمال سے جنوب تک، ایک ھی رنگ میں رنگے ھوئے
بہتے شور مچاتے خمس دریا، کیا پیاری ھدف دیکھو

ڈوبنے شمس کی پھیلی، شفق کی سنہری چادر
تھکا ھارا جیسے دھقان، پلٹے گھر کی طرف دیکھو
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جناب عبد الرحمن صاحب۔
آپ کی شاعری پر رائے تو استاد ہی دیں گے۔

اس دوران اپنا تعارف تو دیں۔
 

سارہ خان

محفلین
میں کوئی مستند شاعریا ادیب تو نہیں لیکن بس بےربط تحریروں سے کچھ جوڑ توڑ کرنے کی کوشش کرتا ھوں، اس عمر کے آخری دور میں عرصہ دو سال سے فرصت کے چند لمحات میسر آئے ھیں، تو اپنے ایک بہت پرانے اردو لکھنے کے شوق کو جو کہ کبھی جوانی کے اوائل میں ھی کہیں روپوش ھوگیا تھا، ان خوبصورت اردو ویب سائٹس کو دیکھ کر کچھ دوبارہ پرانی یادوں کے جوش کو جگانے کی کوشش کی ھے،!!!!!

آپ سب سے اصلاح کی گزارش ھے، مجھے خوشی ھے کہ کچھ میں زندگی کے اس موڑ پر آپ سب کے خلوص محبت کے زیر سایہ، اردو ادب کے بنیادی آداب سیکھ سکوں گا،!!!!!

شکریہ،!!!!


السلام علیکم ۔۔ محفل پر خوش آمدید ۔۔ آپ کو oururdu پر پڑھا ہے میں نے ۔۔:) محفل پر دیکھ کر اچھا لگا ۔۔ آتے رہئے گا یہاں پر ۔۔:)
 
ارے بھی واہ سید صاحب کیا بات ہے ۔۔۔ ماشااللہ خوبصورت انداز بیاں ہے ۔۔۔۔ خوش آمدید

اب ذرا شمشاد بھائی کی بات پر غور فرمایئیے ۔۔۔۔ مطلب تعارف ہو جائے ذرا ذرا
 
آپ سب کی محبتوں اور عنائتوں کا بہت بہت شکریہ، جہان بھی اردو کی محفل دیکھتا ھوں مجھ سے رھا نہیں جاتا اور ھر ایک اردو سے محبت کرنے والوں سے اپنا ایک رشتہ قائم کرلیتا ھوں،!!!!!

اردو کی ترقی میں آپ سب کی شب و روز کی محنتوں سے میرا دل خوشی سے جھوم رھا ھے، اور جس طرح آپ لوگ اردو ادب کی جدید طریقے سے خدمت کررھے ھیں اور اردو جاننے والوں کی معلومات میں اضافہ کررھے ھیں، واقعی آپ سب ھر اچھے تعریفی کلمات کے مستحق ھیں اور دعاؤن کے حقدار ھیں،!!!!

کاش کہ ھر اردو جاننے والوں کو اس جدید دور کے کمپیوٹرز سسٹم اور اسکو سمجھنے کی سہولتیں میسر ھوجائیں تو کیا ھی اچھا ھو، کبھی کسی وقت لوگ اردو زبان کے شوق کو پورا کرنے کیلئے کتابوں کا سہارا لیتے تھے، جگہ جگہ اردو کتابوں اور ناولوں کی لائبریری ھوا کرتیں تھیں، لوگ اس سستے دور میں کتابیں کرایہ پر لےکر ھی اپنا شوق پورا کرلیتے تھے، اور اب تو مہنگائی نے ھر ایک کی کمر توڑ کر رکھ دی ھے کہ کتابیں خریدنے کا تو چھوڑیں کسی لائبریری کے ممبر بننے کا بھی کوئی تصٌور ھی نہیں کرسکتا، آج کل کی کمائی سے اگر پیٹ ھی بھر جائے تو بہت بڑی بات ھے، اور پھر سونے پر سہاگہ گھر گھر کیبل کی سستی سہولت نے ھماری نئی نسلوں کو برباد کردیا ھے،!!!!

اس موضوع پر لکھنے کو تو بہت ھے، لیکن کون کس کی سنے گا اور کون کسی کی اچھی بات پر عمل کرے گا، بہت دکھ ھوتا ھے یہ سب کچھ دیکھ کر،!!!!! بس اللٌہ تعالیٰ سے دعاء ھے کہ ھم سب کو بہتر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین،!!!!

تعارف کے کالم میں اپنا ایک مختصر سا تعارف بھی پوسٹ کردیا ھے، ملاحظہ کیجئے گا، !!!!

بہت شکریہ، نوازش، خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!
 
Top