بی بی سی کی سندھی سروس ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے ووٹ کی طلبگار!

وائیس آف سندھ نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 7, 2007

  1. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    محترم میمبرز
    السلام علیکم
    آج میں آپ سے ایک درخواست کرنے بھی آیا ہوں تو ایک زبردست دھماکے دار خبر سنانے بھی!

    خبر یہ ہے کہ بی بی سی (برٹش براڈ کاسٹ سروس) نے پاکستان کی علاقائی زبان "سندھی" میں اپنی سروس شروع کرنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی ڈیمانڈ ہے کہ کم از کم پانچ ہزار کے قریب سندھی لوگ درخواستیں بھیجیں (انٹرنیٹ کے ذریعے)۔

    یہ تھی ایک دھماکے دار خبر ۔ اور اب آپ سب بھائیو اور بھنوں سے درخواست ہے کہ آپ براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر جا کر اپنا ووٹ داخل کرا دیں۔ آپ کے ایک ووٹ سے صحافتی دنیا میں ایک قدیم ترین زبان کو ایک نیا جنم ملے گا۔

    میری اردو بولنے والے بھائیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ علاقائی زبان کی ترقی کے لئے بھی صرف تین منٹ نکال کر اس ویب سائیٹ پر اپنا ووٹ داخل کردیں۔ اس سروس کے ذریعے جس قدر بھی مجبور اور بے کس عوام کے کیس کو منظر عام پر لایا جائے گا، اس سب کا آپ کو بھی صلہ اور اجر ضرور ملے گا۔

    لنک یہ ہے:
    http://www.wanisoft.com/sindhi-on-bbc/default.asp

    اس لنک پر جا کر خود بھی ووٹ کیجئے اور اپنے دوسرے دوستوں کو بھی اس کے بارے میں ضرور ضرور بتائیے۔
     
  2. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,058
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    یار میں تو فیصل آباد سے ہوں۔ میرا ووٹ چلے گا؟
     
  3. پاکستانی

    پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    4,529
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    مبارک ہو بھائی
    اس وقت 4229 ووٹ پر چکے ہیں، امید ہے اس کی تعداد 10000 سے سے اوپر تک چلی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ

    شاکر بھیا آپ پاکستان میں کہیں بھی ہوں، ووٹ چلے گا۔
     
  4. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ادا وائس آف سنڌ! ، مان پنهنجو ووٽ ڏئي چڏيو آهي. اميد آهي ته هي مهم ڪامياب ٿيندي ۽ بي بي سي سنڌي زبان ۾ پنهنجي سروس جلد شروع ڪندو. انشا الله .
     
  5. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    فن لینڈ سے ووٹ چلے گا؟
     
  6. فرضی

    فرضی محفلین

    مراسلے:
    743
    چونکہ میں پاکستان میں نہیں ہوں لیکن ووٹ تو میں نے بھی ڈال دیا ہے۔امید ہے چلےگا
     
  7. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    جی جناب۔ آپ کہیں سے بھی ہوں آپ کا ووٹ چلے گا۔
     
  8. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,330
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بھائی صاحب میں نے بھی ووٹ‌ ڈال دیا ہے اور امید ہے کہ کشتی کنارے سے لگنے ہی والی ہے۔
     
  9. جیسبادی

    جیسبادی محفلین

    مراسلے:
    1,096
    رائے شماری کا مقصد یہ تھا کہ بی بی سی کو 5000 روزانہ کے قارئین چاہیے تھے جو سندھی پڑھ لکھ سکتا ہو، اور روزانہ سائٹ کا چکر لگائے۔ آپ لوگوں کے بد دیانت ووٹوں کا تو کوئی فائدہ نہیں!

    اگر آپ سندھی زبان کی خدمت کرنا چاہتے ہو، تو سندھی وکیپیڈیا پر علمی مضامین کا اضافہ کرو۔ ابھی 100 سے کم مضامین ہیں۔ ہو سکے تو اردو وکیپیڈیا پر بھی سندھی کے مشہور شخصیات کی سوانح کا اضافہ کرو۔
     
  10. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    بھائی جان صرف ویب سائٹ بھی نہیں ہے۔ ریڈیو بھی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ سندھ کی دیہات میں رہنے والوں کی اکثریت رات کو سونے سے پہلے بھی بی بی سی سن کر سوتی ہے اور صبح کو اٹھنے کے بعد بھی بی بی سی سن کر ہی اپنے کھیتوں کی طرف جاتے ہیں۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ سندھی زبان میں بی بی سی کی سروس شروع کی جائے۔
    ویسے سندھی وکی کی بات ہے تو میں مانتا ہوں کہ سندھی لوگ اس حوالے سے سست ہیں۔ البتہ آپ یہ ویب سائٹ وزٹ کیجئے، آپ کی شکایت کا شاید ازالہ ہو جائے: www.voiceofsindh.net
     
  11. آصف کھتری

    آصف کھتری محفلین

    مراسلے:
    23
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Asleep
    میں نے بھی اپنا ووٹ دے دیا ہے۔ بہت اچھی سروس شُروع کر رہے ہیں۔
     
  12. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    مھربانی دوست
     
  13. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں نے بھی اپنا ووٹ دے دیا ہے ۔۔ بہت خوشی ہوئی جان کر کے بی بی سی یہ سروس شروع کر رہا ہے ۔۔:)
     
  14. وائیس آف سندھ

    وائیس آف سندھ محفلین

    مراسلے:
    29
    سارہ سسٹر، آپ کی بڑی مہربانی۔ اپنے تمام دوستوں احبابوں کو بھی اس سائٹ میں ووٹ ڈالنے کے بارے میں ضرور بتائیے۔۔۔
     
  15. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    جناب میں نے بھی اپنا ووٹ دے دیا ہے
     
  16. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    بات تو پتے کی ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر