بی بی سی ویڈیوز یو ٹیوب پر

پاکستانی

محفلین
بی بی سی اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت یوٹیوب ویب سائٹ کے ایک تفریحی اور دو نیوز چینلوں پر بی بی سی کے چھوٹے ویڈیوز کلپ دکھائے جائیں گے۔

بی بی سی کو امید ہے کہ اس معاہدے سے یوٹیوب پر اس کے ناظرین کی ماہانہ تعداد سات کروڑ افراد تک پہنچ جائے گی جبکہ اس کے علاوہ اس کی ویب سائٹ پر آنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس معاہدے کے تحت بی بی سی کے ویڈیو کلپس سے یوٹیوب کو ہونے والی اشتہاری آمدنی میں سے بی بی سی کو بھی حصہ ملے گا۔

خبر کی تفصیل
 

قیصرانی

لائبریرین
تبھی میں کہوں کہ یو ٹیوب کو برطانیہ کی طرف سے غیر قانونی وڈیوز ختم کرنے کا کیوں کہا گیا تھا۔ اور یو ٹیوب نے ختم بھی کیوں‌کر دی‌تھیں‌ :p
 
Top