بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر یہ الفاظ کون سے فانٹ میں ہیں؟

راقم

محفلین
السلام علیکم
کوئی بھائی یا بہن مجھ یہ بتا دے کہ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر درج ذیل الفاظ کون سے فانٹ میں ہیں؟
میں بی بی سی کو مکمل نستعلیق بنانا چاہتا ہوں جس میں صرف یہی الفاظ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
براہ کرم جتنا جلد ممکن ہو بتا دیجیے۔



ایف ایم بلیٹن
دس منٹ کے بلیٹن
اردو
اردو فانٹ کے لیے کلک کریں
تازہ ترین خبریں
صفحہ اول
پاکستان
انڈیا
آس پاس
ملٹی میڈیا
رائے
کھیل
فن فنکار
سائنس
منظر نامہ


پیشگی شکریے کے ساتھ
خیر اندیش
 

راقم

محفلین

راقم

محفلین
راقم صاحب آپ بی بی سی کی سائٹ کے ساتھ کس طرح چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں؟ کیا کوئی کسٹم سی ایس ایس لکھ رہے ہیں یا پھر ان کی سائٹ کا ٹیمپلیٹ کہیں اور استعمال کرنا چاہتے ہیں؟

چونکہ انھوں نے مینو میں جو تصویریں استعمال کی ہیں وہ بیک گراؤنڈ امیجیز ہیں یعنی ان کو کسٹم سی ایس ایس میں اور رائٹ کرنا ممکن ہے۔ :)
 

راقم

محفلین
کہاں سی ایس ایس اور کہاں میں؟

راقم صاحب آپ بی بی سی کی سائٹ کے ساتھ کس طرح چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں؟ کیا کوئی کسٹم سی ایس ایس لکھ رہے ہیں یا پھر ان کی سائٹ کا ٹیمپلیٹ کہیں اور استعمال کرنا چاہتے ہیں؟

چونکہ انھوں نے مینو میں جو تصویریں استعمال کی ہیں وہ بیک گراؤنڈ امیجیز ہیں یعنی ان کو کسٹم سی ایس ایس میں اور رائٹ کرنا ممکن ہے۔ :)

بھائی ابن سعید صاحب،
میں کچھ نہیں جانتا بس نستعلیق فانٹ کے شوق میں نیٹ پر تلاش میں رہتا ہوں کہ کہیں سے کوئی بات مل جائے۔
اصل میں مجھے فائر فاکس کا ایک " ایڈ ان" تلاش کرتے ہوئے ملا جس کا نام فانٹ ری پلیسر ہے۔ اسی کی مدد سے میں نے بی بی سی کی ویب سائٹ کو مختلف نستعلیق فانٹس میں کامیابی سے تبدیل کر لیا ہے۔
آج ہی ایک دھاگا اسی سلسلے میں تجاویز و شکایات کے زمرے میں بنایا تھا۔ اس کا جواب ملنے پر میں اس کا پورا طریقہ اردو محفل میں بھی شیئر کر دوں گا۔
اب میں اردو محفل یا بی بی سی کو جب بھی کھولتا ہوں تو مجھے یہ نستعلیق فانٹ میں ہی دکھائی دیتی ہیں۔
میں نے علوی،جمیل، جمیل کشیدہ، فیض لاہوری اور عطاری فانٹ سے اس کو پرکھا ہے ۔ ان سب فانٹس کے ساتھ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے۔
والسلام
 
آپ بی بی سی کو ماورائی فیڈر میں کیوں نہیں دیکھتے؟ وہاں تو ہم نے سب کچھ نستعلیق کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ فاونٹ کا سائز بھی گھٹانے بڑھانے کا انتظام ہے۔ آپ نیوز سیکشن میں بی بی سی اردو کو منتخب کریں اور درمیانیہ پینل سے کسی بھی نیوز ہیڈ لائن کو ڈبل کلک کر کے مکمل نیوز ماورائی فیڈر میں نستعلیق فونٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ نہ صرف بی بی سی بلکہ کئی ایسے اردو بلاگر جو کسی وجہ سے نستعلیق فونٹ اپلائی کر پانے سے قاصر رہتے ہیں ان کی سائٹ بھی ماورائی فیڈر میں نستعلیق فونٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ :)
 

راقم

محفلین
السلام علیکم محترم ابن سعید صاحب
ماورائی فیڈر واقعی بہت لاجواب ہے۔ بہت بہت مبارک ہو۔ میری ایک آدھ دفعہ اس پر نظر پڑی تھی لیکن پھر کہیں گم ہی ہو گیا تھا۔ معلومات کے لیے بہت شکریہ۔ اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ اس کو میں ابھی بک مارک کر دیتا ہوں۔
والسلام
 
Top