بی بی سی اردو پر عنیقہ ناز کا تذکرہ

عثمان

محفلین
انورسن رائے کے قلم سے دنیا زاد کے تازہ شمارے پر تبصرہ نظر سے گذرا تو دل نے کہا کہ یہ مرحومہ عنیقہ ناز کے ذکر سے محروم نہیں ہوسکتا۔ اس سے قبل بھی ان کے کچھ خوبصورت افسانے کراچی سے شائع ہونے والے اس ادبی جریدے کی زینت بن چکے ہیں۔
انورسن رائے نے اس بار ان کی تحریر "لٹل ریڈ رائڈنگ ہڈ گرل" کا تذکرہ کیا ہے۔ اس عنوان سے ایک تحریر بطور ان کی آخری بلاگ پوسٹ بھی ہے۔ معلوم نہیں کہ آیا اس نام سے ان کا کوئی افسانہ بھی دنیا زاد میں شائع ہوا ہے یا یہ محض ان کی بلاگ پوسٹ کا تذکرہ ہے۔ احباب میں سے اگر کسی کو علم ہو تو ضرورشئیر کریں۔

عنیقہ ناز گو کہ ایک کم معروف نام ہے لیکن آپ ان کے بارے میں دیے گئے تعارف سے جان سکتے ہیں۔ ان کی حادثاتی موت کا زیادہ افسوس آپ کو اس وقت ہوگا جب آپ ان کی تحریر ’لٹل ریڈ رائڈنگ ہُڈ گرل‘ پڑھیں گے۔ شاید آپ کو بھی لگے گا کہ ان کی موت ایک خاصے تخلیقی امکان کی موت ہے۔
 
Top