بی بی سی اردو ویب سائٹ

الف عین

لائبریرین
کیا کوئی یہ بتا سکتاہے کہ بی بی سی اردو ویب سائٹ کا آغاز کب ہوا تھا، کم از کم سال،
میرا ارادہ ایک مضمون لکھنے کا ہے اردو کی انٹر نیٹ پر تاریخ پر۔
 

باسم

محفلین
اور یہ مضمون اس بارے میں مزید وثوق پیدا کرتا ہے
اردو میں ایک سنگ میل
وقت اشاعت: Sunday, 21 July, 2002
مگر یہ شاید یونیکوڈ سائٹ کے اجراء کی بات ہے
کیونکہ بی بی سی ہی کا ایک مضمون پڑھا تھا جس میں تصویری اردو سے تحریری متن میں تبدیلی پر قارئین کی ایک بڑی تعداد کی ناراضگی کا ذکر کیا گیا تھا
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ آُ دونوں کا۔ اور کیا یہ بھی کسی کو علم ہے کہ اس اردو سائٹ کی تشکیل میں‌کون فعال رہے تھے۔ اور یہ بھی کہ ایشیا ٹائپ فانٹ کے انتخاب میں کس کا ہاتھ تھا۔اور اس فانٹ کے انتخاب کی وجہ کہیں بیان کی گئی۔ جو روابط یہاں ہیں، ان میں محض یہ ہنٹ ہے کہ یہ دوسرے فانٹس سے کمپیٹبل ہے، جس کا مطلب صرف یہ ہے کہ یہ یونی کوڈ فانٹ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہنوز دلّی دور است محب۔ لکھنے کا ارادہ ہے۔ چاہے سمت کے لیے لکھوں یا یہاں کے اخبارات اور رسائل کے لیے۔ محفل میں‌تو شامل ہوگا ہی۔ رحمت یوسف زئ صاحب کے مضمون کا انتظار ہے۔ کل ہی ان سے فون پر گزارش کی تھی۔
 
چلیں انتظار ہے اعجاز صاحب کیونکہ میں بھی اس پر لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور چاہ رہا تھا کہ آپ لکھ لیں تو کام آسان ہو جائے :lol:
 
اہم کام

اعجاز صاحب بہت اہم کام کا بیڑا اٹھایا ہے آپ نے، اللہ کامیاب کرے۔

بی بی سی والوں کو فونٹ لوال liwal.com نے مہیا کیا تھا۔ تاریخ کے حوالے سے یہ مضمون بھی دیکھیے:

http://www.bbc.co.uk/urdu/news/story/2003/09/030903_u_history.shtml

مضمون کا ایک دلچسپ ٹکڑا:

"ہم بہت شد و مد سے کوئی ڈھنگ کا نستعلیق فونٹ تلاش کر رہے ہیں جس کو ڈاؤن لوڈ نہ کرنا پڑے۔ ہمارے قارئین کو موجودہ نسخ رسم الخط اور ڈاؤن لوڈ دونوں ہی سے شکایت ہے، اور ہم یہ شکایت جلد از جلد رفع کرنا چاہتے ہیں۔"

یہاں ایک ای میل پتہ بھی دیا گیا ہے، شاید مفید ہو۔
 
Top