بیٹھی کھیڈ

پنجابی میں ایک محاورہ ہے کہ بیٹھی کھل کو کھیلنا یعنی جس میں زیادہ دوڑ دھوپ نہ کرنی پڑے،

مثلاُ کرکٹ، کہ اس میں ایک سائیڈ پر کھڑے ہوجاوّ، گیند بھولےسے آگئی تو دو ھاتھ مارے پکڑی گئی تو خیر ورنہ پھسلنے کا مکر کرکے وہ گر پڑا،
پویلین میں بیٹھے رہے دن میں چار چھ اور کھلے اور کھیل ختم پیسہ ہضم،

اسکے بر عکس فٹ بال اور ہاکی والے دوڑ دوڑ کر پاگل ہوجا تے ہیں ، کہنے کو تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے مگر پتا نہیں کیوں پبلک میں دوڑ دھوپ والے کھل نہ پنپ سکے اور بیٹھی کھیل کو کھیلا جارہاہے۔

آگر آپ کو کچھ معلوم ہو تو ہرائے مہربانی مجھے ضرور مطلع کیجئے گا۔
وسلام
 

جہانزیب

محفلین
مگر کرکٹ میں سارا دن بیٹھنا پڑتا ہے نا جو کہ کافی مشکل کام ہے۔۔ جاب کا حساب لگا لیں بندہ بیٹھ کر آتا ہے اور گھر والوں پے رعب آج بہت کام تھا :lol: ہاکی فٹبال میں تو ٢ گھنٹے میں ختم پیسہ ہضم
 
آپ بیٹھیں میں تو سونے جا رہا ہوں رات کے ایک بج چکے ہیں ۔ کمپنی کرنے کا شکریہ
اللہ حافظ ، پھر ملیں گے،
شب بخیر
 
صبح بخیر
اسکے بعد اور تو کوئی نہیں آیا مگر آج میں حاضر ہوں اور آپ غائب ہیں معلوم نہیں ہفتے کی شام کو کون سے ڈیٹ مار رہے ہیں جی :haha:
 
پیشی

جی ممکن ہے کہ درست ترجمعہ ہے مگر پیشی کا لفظ تو پہلے ہی زیرِ استعمال ہے اب آپ پوچھیں گے کہ کہاں تو جناب پاکستانی عدالتوں میں جہاں ملزم کو انصاب دلانےکےلیئے ہر چھ کے چھ ماہ بعد پیشیاں ہوتی ہیں حتٰی کہ مدعی توبہ کرجاتا اور پیشی پر جب اردلی پکارتا ہے تو بڑے بڑوں کا دل کانپ جاتا ہے بھلا کیوں؟ بھئی اسلیئے کہ اب جج صاحب سے کتنے میں جان چھوٹے گی ۔ اسکو شاعر نےکچھ یوں بیان کیاہے:

وہ دیکھو بھاگے چلے آرہے ہیں کالے کوٹ
یہ سحر اردلی صاحب کی اک پکار میں ہے
 
ڈیٹ کا اردو میں مترادف تاریخ کا لفظ تصور کیا جاتا ہے مگرحقیقت میں تاریخ کا لفظ ڈیٹ کا احاطہ بلکل اسی طرح نہیں کر رہا جیسے ڈیٹ تاریخ کا متبادل بننے سے قاصر ہے کیوں کہ ڈیٹ کا ایک مطلب پیشی بلکل ہوسکتا ہے بلکہ بلکل ہے جب اس سے مراد معشوق سے ملاقات ہو اور تاریخ کا لفظ انگریزی کے ہسٹری کے ہم پلہ بھی ہوجاتا ہے

سچ ہے کہ ترجمعہ کا کام بہت مشکل ہوتاہے کیوں کہ اس میں خدشہ ہوتا ہے کہ اصل مقصد سے دوری ہی نہ ہوجائے

دو سال پہلے مجھے موقع ملا تھا لنڈن یونیورسٹی میں اسپرانتو گروپ کے ایک سیمینار میں شرکت کرنے کا جسکا موضوع تھا
3rd language and quality of comunication
کافی مفید معلومات حاصل ہوئی تھیں وہاں
 

شمشاد

لائبریرین
گُلی ڈنڈا ، بنٹے ، آخروٹ ، پٹھو گرم ، سگریٹ کی خالی ڈبیاں
ان سب کھیلوں کے متعلق کیا خیال ہے؟
 

سیفی

محفلین
ارے ےےےےےےےےےےےےےے
شمشاد بھائی۔۔۔۔آپ بھی پٹھو گرم کھیلتے ہیں۔۔۔۔ہمارے علاقے میں تو یہ کھیل صرف خواتین کی ملکیت ہے۔۔۔۔۔۔ :shock:
 
Top