کاشفی

محفلین
BOP-supremecourt-pakistan_7-8-2013_108468_l.jpg
اسلام آباد…بینک آف پنجاب نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور وجاہت حسین نے اثرورسوخ استعمال کر کے 2.2 ارب روپے نکلوائے۔چیف جسٹس افتخا رمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بینک آف پنجاب کیس کی سماعت کی۔ بینک آف پنجاب کی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور چودھری وجاہت حسین نے اثرورسوخ استعمال کر کے رقم نکلوائی،بورڈ آف ڈائریکٹراور ہمیش خان کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو لکھا جا رہا ہے، کیس کی مزید سماعت دو ہفتے بعد ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
باپ کا مال تھا ناں، اس لیے نکلوا لیا۔ رہ گئی پاکستانی عوام تو وہ تو بیوقوف ہے اور رہے گی۔
 
Top