بینکوں سے پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پہ ٹیکس

جاسمن

لائبریرین
نئے بجٹ میں بینکوں سے ایک شناختی کارڈ پر ایک دن میں پچاس ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا

حکومت نے مختلف بینکوں سے ایک روز میں پچاس ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی ، اب ایک شناختی کارڈ پر نکالی گئی رقم پچاس ہزار سے بڑھی تو 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

خبردار ہو شیار ، نئے بجٹ میں بینکوں سے رقم نکلوانے پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا ، حکومت کے اس فیصلے پر تاجر ناراض ہیں ۔

ایک شناختی کارڈ پر کھولے گئے مختلف اکاونٹس سے بھی کل ملا کر ایک دن میں اگر 50 ہزار سے زائد کی رقم نکلی ، تو اس پر بھی 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا ۔

ایسے اکاونٹ ہولڈرز جنھوں نے ٹیکس گواشوارے جمع کرا رکھے ہیں انہیں بھی 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔ تاجروں کا کہنا ہے حکومتی فیصلہ تاجروں کے ساتھ عام عوام کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنے گا ۔

- See more at: http://www.suchtv.pk/urdu/business/...y-from-the-bank-tax.html#sthash.yafRLciB.dpuf
 
محمداحمد

لائبریرین
اس ٹیکس کو عائد ہوئے تو غالباً سال سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔

حد تو یہ ہے کہ آپ اپنے ہی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاونٹ میں پیسے منتقل کریں تو اس پر بھی ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس ٹیکس کو عائد ہوئے تو غالباً سال سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔

حد تو یہ ہے کہ آپ اپنے ہی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاونٹ میں پیسے منتقل کریں تو اس پر بھی ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے۔

تجمل بھائی ! لگتا ہے آپ نے یہ ٹیکس دیا نہیں اب تک۔ جبھی یہ بات پر مزاح لگ رہی ہے آپ کو۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
تجمل بھائی ! لگتا ہے آپ نے یہ ٹیکس دیا نہیں اب تک۔ جبھی یہ بات پر مزاح لگ رہی ہے آپ کو۔ :)
درست کہا۔ مجھے ہنسی اس بات پر آئی تھی کہ اپنے ہی اکاؤنٹ سے اپنے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے پر بھی ٹیکس :)
کہیں ایسا نہ ہو گھر سے نکلنے اور داخل ہونے پر بھی ٹیکس لگ جائے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ود ہولڈنگ ٹیکس، گوشوارے جمع کروانے پر کلئیر ہو جاتا ہے۔
اور اگر گوشوارے جمع کروا چکے اور ایکٹو ٹیکس پیئرز میں نام ہے تو بینک والے ویریفائی کر کے ٹیکس نہیں کاٹتے
 
محمداحمد

لائبریرین
تاجروں کو چاہئےکہ ٹیکس ریٹرنز جمع کروائیں۔
پھر کوئی مسئلہ نہیں۔ :)

یہ تو تاجروں کی بات ہوگئی۔ ممکن ہے کہ وہ اس ٹرانزیکشن سے کچھ کمائیں سو ٹیکس دیتے بھی اچھے لگیں۔

لیکن ہم ایسے تنخواہ دار لوگوں (جن کی تنخواہ ہی انکم ٹیکس کی کٹوتی کے بعد ملتی ہے اور اُنہیں آگے بھی خریداری اور دیگر معاملات میں سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ، ایف ای ڈی اور نہ جانے کون کون سے ٹیکس دینا ہوتے ہیں) پر اس قسم کا ٹیکس عائد کردینا میرے خیال میں نا انصافی ہے۔
 
ٹیکس سسٹم ہے تو بگڑا ہوا ہی۔
جن پر ٹیکس بنتا ہے وہ دیتے نہیں ہیں۔ اور جن کا مہینہ مشکل سے گزرتا ہے وہ ہر چیز پر دے رہے ہوتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
یہ تو تاجروں کی بات ہوگئی۔ ممکن ہے کہ وہ اس ٹرانزیکشن سے کچھ کمائیں سو ٹیکس دیتے بھی اچھے لگیں۔
لیکن ہم ایسے تنخواہ دار لوگوں (جن کی تنخواہ ہی انکم ٹیکس کی کٹوتی کے بعد ملتی ہے اور اُنہیں آگے بھی خریداری اور دیگر معاملات میں سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ، ایف ای ڈی اور نہ جانے کون کون سے ٹیکس دینا ہوتے ہیں) پر اس قسم کا ٹیکس عائد کردینا میرے خیال میں نا انصافی ہے۔
میرے کزن کے مطابق آپ بھی اپنے ٹیکس ریٹن جمع کروائیں تو ود ہولڈنگ ٹیکس واپس ہوجاتا ہے ۔ مگر اس کے لیئے جو بل ادا ہوئے ہیں انکا آپ کے نام ہونا لازمی ہے
 
ابن رضا

لائبریرین
Ya Allah ! Give me Strength to pay my,
(1). Income Tax
(2). General Sales Tax
(3). Capital Value Tax
(4). Value Added Tax
(5). Central Sales Tax
(6). Service Tax
(7). Fuel Adjustment Charges
(8). Patrol Levy
(9). Excise Duty
(10). Customs Duty
(11). Octroi Tax (tax levied on entry of goods into municipal area)
(12). TDS Tax (tax deduction at source)
(13). Employment Status Indicator Tax (ESI Tax)
(14). Property Tax
(15). Government Stamp Duty
(16). Aabiana (tax on water for agricultural land)
(17). Ushr
(18). Zakat (deducted on money from the banks)
(19). Dhal Tax
(20). Local Cess
(21). PTV License
(22). Parking Fee (at least 5 times a day)
(23). Capital Gains Tax (CGT)
(24). Water Tax
(25). Flood Tax (for heavens sake - there are no floods now)
(26). Professional Tax
(27). Road Tax
(28). Toll Gate Fee
(29). Securities Transaction Tax (STT)
(30). Education Cess
(31). Wealth Tax
(32). Transient Occupancy Tax (TOT)
(33). Congestion Levy Compulsory Deduction
(34). Super Tax ( 3 to 4%)
(35) With holding taxes (36) Education fee (5%)
(37) Secp levy and also toufeeq to pay
(a). Heavy Education Fees
(b). Donations at schools
(c). Chandas at Mosques etc
(d). Beggers Black Mailing at every Road Corner
O' my Lord - please save me from Bribery. If I have some money left then I will try to pay FBR employees, government officials
 
کوئی ٹیکس جو رہ گیا ہو وہ لکھ ڈالئے. ریاست کو چٹهی بجهواتے ہیں اور لکهیں گے 'رش زیادہ ہو جاتا ہے جوتے مارنے والے عملے میں اضافہ کیا جائے'
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ پاکستان میں ایک عام آدمی (غیر تاجر) پر کل کتنی شکلوں میں ٹیکس عائد کیا جاتا ہے اور اُن کی کیا کیا توجیہات پیش کی جاتی ہیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
ویسے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ پاکستان میں ایک عام آدمی (غیر تاجر) پر کل کتنی شکلوں میں ٹیکس عائد کیا جاتا ہے اور اُن کی کیا کیا توجیہات پیش کی جاتی ہیں۔
آپ کی ہر ایسی آمدنی جو ٹیکسیبل ہے اس پر. جیسے تنخواہ ۔ کرایہ ۔ سود ۔ پراپرٹی بیچتے وقت منافع پر اگر خریدے ہوئے پانچ سال نہیں ہوئے. دیگر منافع جات جیسے شیرز کا منافع. کاروباری منافع.
 
جاسمن

لائبریرین
اب ایسے پلاٹ پر،جس پہ دو سال تک تعمیر نہ ہوئی ہو۔۔۔ٹیکس لگے گا۔
سوچنے کی بات ہے کہ تعمیر کے لئے سرمایہ ہی نہیں ہے تو؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
پہلے ہم الگ الگ اکاؤنٹ سے پچاس پچاس ہزار نکال سکتے تھے۔اب ایسا کریں گے تو پہلے پچاس کے فوراََ بعد ٹیکس شروع۔۔۔
 
Top