بہن میری میرے خدایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درخواست برائے اصلاح

راجہ

محفلین
یہ نظم اس سے قبل بھی میں نے یہاں پوسٹ کی تھی لیکن بوجوہ میں اس کو مکمل نہ کر سکا، اب اس میں کچھ اضافہ کیا ہے اور اس کا اسلوب بھی تبدیل کیا ہے تھوڑا سا۔۔۔۔۔
اساتذہ کرام سے رہنمائی کی درخواست ہے

میری پیاری بہن کے نام

بنا تمہارے دن یہ سارے
گزر رہے تھے عذاب جیسے
تمہارا چہرہ ۔۔۔
میری نگاہیں، پڑھ رہی ہوں کتاب جیسے
کسی سے جب بھی میں کچھ بھی بولوں،
یا بات کرنے کو لب میں کھولوں
تمہاری سوچیں میری فکر کا،
کر رہی ہوں طواف جیسے
میں کچھ بھی دیکھوں
کہیں بھی جاؤں،
تمہی کو دیکھوں تمہی کو پاؤں
یوں تم بسی ہو میری نگاہ میں،
کسی کی آنکھوں میں خواب جیسے
اے اخت راجہ تمہارا بھائی،
یاد کرتا ہے تم کو ہر پل
تمہاری یادیں تمہاری باتیں،
لگتی ہیں اس کو ثواب جیسے
حضور رب جب بھی ہاتھ اٹھے،
دعا یہی میرے لب سے نکلی
بہن میری میرے خدایا،
رہے ہمیشہ گلاب جیسے
 

الف عین

لائبریرین
عروض کے لحاظ سے کئی مصرع اصلاح طلب ہیں، کاش فرصت ہو کہ یہ سب کام خود بھی کر سکوں، کوئی اور ماہر فن یہاں مشورہ دینے آ جائے تو کیا بات ہے۔ وارث؟ فاتح؟؟ فرخ؟؟؟ محمود مغل؟؟؟؟
 

راجہ

محفلین
السلام علیکم محترم الف عین صاحب
اللہ آپ کے وقت میں برکت عطا فرمائے تا کہ ہم آپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔۔ آمین
 

فرخ منظور

لائبریرین
عروض کے لحاظ سے کئی مصرع اصلاح طلب ہیں، کاش فرصت ہو کہ یہ سب کام خود بھی کر سکوں، کوئی اور ماہر فن یہاں مشورہ دینے آ جائے تو کیا بات ہے۔ وارث؟ فاتح؟؟ فرخ؟؟؟ محمود مغل؟؟؟؟

شکریہ اعجاز صاحب۔ لیکن میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ میں اصلاح دے سکوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کو محفل پر دوبارہ سے دیکھ کر خوشی ہوئی اعجاز صاحب :)

میرے خیال میں عروضی لحاظ سے اسکی اصلاح سے پہلے اسکے اسلوب اور انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے،

اے اخت راجہ تمہارا بھائی

اس مصرعے سے جو بند شروع ہو رہا ہے اس کو چھوڑ کر اوپر جتنے بند یا مصرعے ہیں سب تبدیلی چاہتے ہیں، الفاظ، تراکیب، احساسات سب عامیانہ روش کے ہیں اور جو کہ بہن کی بجائے کسی اور کیلیے زیادہ استعمال ہوتے ہیں، جذبات سے اغماض نہیں ہے اور نہ ہی جذبے کی تحقیر مقصود ہے بلکہ الفاظ کا چناؤ اور انکی بُنت و ترتیب تبدیلی اور متانت چاہتی ہے۔ میرا خیال ہے شاید میں نےاپنا مافی الضمیر بیان کر دیا ہے۔
والسلام
 

راجہ

محفلین
السلام علیکم مکرمی وارث بھائی
یہ پوسٹ کرنے سے پہلے میں بھی کئی بار سوچا، کیوں کہ لکھی تو بہت ہی قابل احترام اور پیاری بہن کے لی تھی اور کاوش بھی ابتدائی تھی،
پہلے تو سوچا کہ اس کو نظر انداز کر دوں لیکن پہلی کاوش کو یادگار کے طور پر سنبھالنے کی غرض سے یہاں پیش کی۔۔۔

تو اب آپ سے یہ مشور چاہئے کہ اگر اس سے بہن کا خیال نکال لیا جائے تو ٹھیک رہے گی؟
یا اس کے احساسات کو تبدیل کر دیا جائے تو ٹھیک رہے گی؟
یا پھر اسے کالعدم قرار دیا ئے ؟

آپ کے مشورے اور رہنمائی کا منتطر رہوں گا
و السلام
 

محمد وارث

لائبریرین
اسے ختم تو نہ کریں لیکن کیسے رکھنی ہے یہ آپ کی مرضی ہے برادرم، لیکن ہر دو صورت میں تبدیلی ہوگی، دوسری صورت میں آخری بند بندلنا پڑے گا۔

والسلام
 

راجہ

محفلین
السلام علیکم مکرمی وارث بھائی
اس پوری نظم کے ظاہری احساسات کے پیش نظر سہل پسندی سے کام لیتے ہوئے آخری بند میں کچھ تبدیلی کرنے کا پروگرام بناتا ہوں۔ اور بہن کا یہ قرض انشاء اللہ بہتر صورت میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

بن تمہارے دن یہ سارے
گزر رہے تھے عذاب جیسے
تمہارا چہرہ ۔۔۔
میری نگاہیں، پڑھ رہی ہوں کتاب جیسے
کسی سے جب بھی میں کچھ بھی بولوں،
یا بات کرنے کو لب میں کھولوں
تمہاری سوچیں میری فکر کا،
کر رہی ہوں طواف جیسے
میں کچھ بھی دیکھوں
کہیں بھی جاؤں،
تمہی کو دیکھوں تمہی کو پاؤں
یوں تم بسی ہو میری نگاہ میں،
کسی کی آنکھوں میں خواب جیسے
اکرام کا یہ مشغلہ ہے،بس یاد کرنا تم کو ہر پل
تمہاری یادیں تمہاری باتیں،
لگتی ہیں اس کو ثواب جیسے
حضور رب جب بھی ہاتھ اٹھے،
دعا یہی میرے لب سے نکلی
دوست میرا میرے خدایا،
رہے ہمیشہ گلاب جیسے

اب کیسی صورت ہے اس کی؟
 

الف عین

لائبریرین
مفہوم کے لحاظ سے اب بہت بہتر ہے، عروض کے حساب سے بعد میں۔
وارث بہت شکریہ یہاں آنے کا۔ اسی طرح آتے رہیں۔
 

خوشی

محفلین
اچھا کلام ھے خوب ھے
بہن کی وساطت سے مجھے زیادہ خوبصورت لگا تھا مگر آپ کا کلام ھے جیسے چاھے تبدیلی کریں
 

راجہ

محفلین
ایم اے راجہ بھائی
معذرت کی چنداں ضرورت نہیں
میں ابھی نو وارد ہوں ، آپ احباب کی رہنمائی میں ہی آگے کی منازل کا تعین کروں گا تو کچھ سیکھ سکوں گا۔ اس لئے جب اور جہاں کوئی بات قابل اعتراض یا قابل اصلاح ہوتو اپنا فرض ضرور نبھائیے گا۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
 

راجہ

محفلین
جی خرم بھائی
اساتذہ ہی کی رہنمائی کے سارے تلے رواں دواں ہیں
آپ کی دعائیں ، اساتذہ کی رہنمائی اور اللہ کی مدد شامل حال رہی تو سفر خوشگوار رہے گا انشااللہ
 

راجہ

محفلین
السلام علیکم
امید ہے کہ تمام احباب بخیر ہوں گے
اللہ اساتذہ کرام پر اپنا خصوصی کرم فرمائے ۔۔ آمین
ان کے علم و عمل، صحت اور وقت میں برکت عطا فرمائے۔۔ آمین

یہ نظم ایک عرصہ سے منتظر تصحیح ہے۔
 
Top