بہتریں پیشہ

شعیب صفدر

محفلین
کوئی بھی کام اگر نیک نیتی سے کیا جائے تو اچھا ہے۔۔۔۔
ڈاکٹری کے پیشہ کو آپ انسانیت کے لئے مفید قرار دے سکتے ہیں کیوں کہ وہ انسان کی جان بچانے کا ہے۔۔۔۔۔دوسری جانب وکالت کا پیشہ بھی مفید ہے وجہ؟ اس پیشہ میں انسان کی جان ومال دونوں کی حفاظت کی جاتی ہے۔۔۔۔ : :idea:
 
سیفی

محفلین
جناب میرے خیال میں زمینداری سب سے مفید پیشہ ہے۔۔۔۔۔

پہلے بندہ کھائے گا ۔۔۔۔بعد میں بیمار ہو کر ڈاکٹر کے پاس جائے گا۔۔۔۔پیٹ بھرنے کے بعد لڑائی بھڑائی کر کے وکیل اور جج کو ڈھونڈے گا۔۔۔۔۔بھوک مٹنے کے بعد عشق کرے گا اور شاعروں کی کتابیں بکیں گی :lol: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھانے کے بعد ہی کمپیوٹر کا مستری بنے گا۔۔۔۔اسیطرح آپ قیاس کر لیں۔۔۔۔۔۔

کیا خیال ہے آپ کا بارے اس کے۔۔۔۔؟؟؟
 
جہانزیب

محفلین
میرے خیال میں ہر پیشہ ہی بہترین پیشہ ہے سوا اردو والے خاص پیشہ کے اور لات پر لات دھر کے بیٹھنا والا پیشہ کے۔۔
اگر کسی ایک پیشہ ور کو ہم اپنی زندگی سے نکال دیں تو کافی مشکلات کا سامنا ہو گا۔۔ ہاں لیکن اگر جو پاکستان میں ایک سوچ بن چکی ہے کہ انسان کا پیشہ اسے بہتر انسان بناتا ہے مطلب status symbol تو اس پر کافي بحث کي گنجائش ہے۔
 
صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں ہی پیشہ بندے کی عزت و توقیر کا باعث بنا ہے۔
مثلاُ یہاں استاد کی بہت قدرہے۔ صرف کہ دینا کہ میں ایک استاد ہوں بڑی بات ہے اور اگلا فوراُ باادب ہوجاتاہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سب سے معذرت کے ساتھ، میں یہ کہنے میں عار نہیں سمجھتا کہ سب کے سب پیشے اب انسانیت کی خدمت کے لیئے نہیں بلکہ ہر ایک نے پیشے کو کاروبار بنا لیا ہے اور صرف اور صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ اور ان پیشہ ور کاروباری لوگوں میں استاد اور ڈاکٹر سب سے آگے ہیں۔
 
شعیب صفدر

محفلین

شعیب صفدر

محفلین
شمشاد نے کہا:

سچ بات کہنے میں کیا عار۔۔۔۔۔ مگر اچھے لوگ بھی ہیں!
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد نے کہا:
سب سے معذرت کے ساتھ، میں یہ کہنے میں عار نہیں سمجھتا کہ سب کے سب پیشے اب انسانیت کی خدمت کے لیئے نہیں بلکہ ہر ایک نے پیشے کو کاروبار بنا لیا ہے اور صرف اور صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ اور ان پیشہ ور کاروباری لوگوں میں استاد اور ڈاکٹر سب سے آگے ہیں۔
ھر پیشہ اپنی جگہ بہت اھم ھے ۔میری نظر میں ایک خاکروب بھی بہت اھم ھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح، میں آپ کی بات سے متفق ہوں، لیکن اس قسم کے پیشے والوں کو ہم اتنی عزت کیوں نہیں دیتے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اور یہ سب ہمارا اپنے مذہب سے دوری کا نتیجہ ہے۔
دعا ہے اللہ کریم ہم پر کرم فرمائے۔ لیکن اللہ بھی کرم کیوں فرمائے ؟ ہمارے کرتوت ہی اس قابل نہیں، پھر بھی دعا تو کر ہی سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
ھر پیشہ اپنی جگہ بہت اھم ھے ۔میری نظر میں ایک خاکروب بھی بہت اھم ھے۔
میرے والد کی ڈیوٹی بطور ایم ایل سی سپیشلسٹ بہت سال رہی تھی۔ انہوں نے بہت بار ایسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جن کو ہاتھ لگانا تو دور کی بات، کمرے میں جانا تک مشکل تھا۔ کیڑے پڑے ہوتے تھے۔ ابو کہتے ہیں کہ ایسی لاشوں کو ہاتھ لگانا تک دشوار ہوتا تھا، لیکن خاکروب یہی کام کرتا تھا، یعنی چیر پھاڑ اور اب کو بعد کا کام کرتے تھے اور ابو کہتے تھے کہ اسی لاش کو ہاتھ لگانے کے اگر کوئی خاکروب کے علاوہ کسی کو ایک لاکھ روپے بھی دیتا تو کوئی تیار نہ ہو :(
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
قیصرانی نے کہا:

آپ کے والد صاحب درست فرماتے ھیں۔
 
Top