بھارت کیساتھ تنازع، امریکی وزیر توانائی کا دورہ ملتوی

کاشفی

محفلین
بھارت کیساتھ تنازع، امریکی وزیر توانائی کا دورہ ملتوی
207757_43621352.jpg

امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تنازع کے پیش نظر امریکی وزیر توانائی نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا۔

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مورنز نے اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرنا تھا لیکن امریکی انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ وزیر توانائی اب بھارت نہیں جائیں گے۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ وہ بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ سفارتی تنازع کا آغاز نیویارک میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھارتی سفیر دیویانی کھوبرا گڑے کی برہنہ تلاشی لینے کے بعد ہوا تھا۔
 
ساجد

محفلین
یارو امریکیوں کا مائنڈ نہ کیا کرو ۔ اصل میں امریکیوں کو خود ننگے ہونا اور دوسروں کو ننگے دیکھنا بہت پسند ہے ۔ آپ بھی اپنے ائرپورٹس پر حبشی نما مردوں کو کھڑے کر کے امریکیوں کو ننگے کرنا شروع کر دیں یقین کریں کہ آپ کی سیاحت کی صنعت چمک اٹھے گی ۔
 
کاشفی

محفلین
امریکی عدالت کا بھارتی سفارتکار کے خلاف سماعت کی تاریخ میں توسیع سے انکار
207758_27820902.jpg

امریکا کی وفاقی عدالت نے بھارتی سفارتکار دیونانی کھوبرا گڑے کے خلاف ابتدائی سماعت کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن: (دنیا نیوز) دیونانی کھوبرا گڑے کے وکیل نے ویزا فراڈ کیس کی سماعت شروع کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی تھی۔ نیویارک کی عدالت نے سماعت کی تاریخ ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دیویانی کھوبرا گڑے تیرہ جنوری کو عدالت میں پیش ہونگی۔ جرم ثابت ہونے پر بھارتی سفارتکار کو دس سے پندرہ سال کی سزا ہو سکتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ سٹرپ سرچنگ امریکی جیل کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔ دوسرا کھوبڑے کے بارے تحقیقات چل رہی ہیں۔ جب تک ان کے مطابق کھوبڑے کو قصور وار یا بے قصور نہیں قرار دیا جاتا، اس پر بحث فائدہ مند نہیں ہو سکتی
ابھی آپ محفل سے لے کر سوشل میڈیا اور عام میڈیا تک دیکھئے، کتنے افراد نے یہ بات کی کہ کھوبڑے کی طرف سے اپنی ہم وطن ملازمہ کو کم تنخواہ پر کیوں ملازم رکھا گیا اور ان کے ویزہ پیپرز میں فراڈ کیوں کیا گیا۔ سارا زور اسی سٹرپ سرچنگ پر اور سفارتی استثناء پر ہے
 
کاشفی

محفلین
بھارت کا امریکی سفارتکاروں سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ
207666_16425705.jpg

امریکا میں بھارتی سفارتکار کی گرفتاری پر بھارت نے امریکا کے ساتھ سخت رویہ اختیار کر لیا ہے۔ 16 جنوری تک سفارتخانے پر تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

نئی دلی: (دنیا نیوز) امریکا میں بھارتی خاتون سفارتکار دیویانی کھوبرے کو ویزا فراڈ کیس پر قانونی مسائل کا سامنا ہے اور ان پر تیرہ جنوری کو نیویارک میں فرد جرم عائد کی جائیگی۔ دیویانی کھوبرے کیس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت نے امریکی سفارتکاروں کو 16 جنوری تک امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن کے تحت جاری تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بھارت نے امریکی سفارتخانے میں بنے ریسٹورنٹ، بار، بولنگ کلب، سوئمنگ پول، بیوٹی پارلر اور جم بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکن سینٹر میں بھارتی فلم کی نمائش کے لیے لائسنس کا حصول لازمی ہوگا۔ امریکی سفارتی گاڑیوں کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیا جائے گا۔ بھارت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتکار کے خلاف کیس واپس لے اور واقعہ پر معافی مانگے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
تجارتی سرگرمیوں کو غیر سفارتی افراد کے لئے شاید بند کیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں سروسز اور اشیاء پر ٹیکس نہیں لگتا، ٹیکس فری ہوتی ہیں سفارتی عملے کے لئے
 
کاشفی

محفلین
امریکا اوربھارت کا اپنے اپنے ممالک میں تعینات سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
216214-USINDIAcopy-1389366532-484-640x480.JPG

جس امریکی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اس کا تعلق دیویانی سے متعلق مقدمے ہی سے تھا، بھارتی حکام

نئی دلی: بھارت نے اپنی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکا سے نکالے جانے پر نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کاحکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیویارک میں تعینات اپنی سفارتی اہلکار دیویانی کھوبرا گڑے کے عہدے کے برابر نئی دلی میں تعینات امریکی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ، حکام کا کہنا تھا کہ جس امریکی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اس کا تعلق دیویانی سے متعلق مقدمے ہی سے تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی سفارتی اہلکار دیویانی کو ویزا فراڈ اور اپنی نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے کے الزامات میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، امریکا نے دیویانی پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد بھارت کی درخواست پر انہیں استثنیٰ دیا اور ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

سنا ہے کہ سفارتی استثناء انہیں عدالت کے باہر معاہدے کے تحت دیا گیا جس کے مطابق سفارت خانے سے دیویانی کو اقوامِ متحدہ کے دفتر منتقل کیا گیا۔ جس کے بعد 24 گھنٹے کا سفارتی استثناء ملا۔ امریکی حکومت کے کہنے پر انڈین حکومت نے استثناء ختم نہیں کیا جس کے بعد فرد جرم عائد ہوتے ہی انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا :)
 
Top