بھارت کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ 12 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے؟

مسلم لیگ ن کے سینٹر جعفر اقبال نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ 12 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے؟ جس پر پی پی پی اور اے این پی کے ارکان مشتعل ہو گئے ۔ تفصیل یوں ہے:
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے نقطہ اعتراض پر کہا بھارت صرف کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ بارہ ارب روپے خرچ کرتا ہے اگر ہم نے کوئی اور ڈیم تعمیر نہ کیا تو آئندہ دس برسوں میں پاکستان کو خشک سالی کا سامنا ہو سکتا ہے ان کے اس بیان پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز نے شور و غوغا شروع کر دیا، (ق) لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کالا باغ ڈیم کی مخالفت ہی کیوں اس ڈیم پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عبدالنبی بنگش کا کہنا تھا کالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبائی اسمبلیاں متفقہ قراردادیں پاس کر چکی ہیں اور ایسے متنازعہ مسئلے کو چھیڑ کر حکومت خواہ مخواہ ماحول خراب نہ کرے ۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مختار دھامڑا کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر واضح کریں بھارت نے کس کو کالا باغ ڈیم کی مخالفت کیلئے فنڈز فراہم کیئے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-10-30/page-1/detail-38
آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
 
حسان خان

لائبریرین
میں بجلی کے شدید بحران کی وجہ سے ڈیموں کی تعمیر کے حق میں ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی ڈیم کی تعمیر پر وفاقی اکائیاں متفق نہ ہوں تو اُس کی تعمیر سے گریز کرنا چاہیے اور اُس کی جگہ متبادل منصوبوں پر کام شروع کر دینا چاہیے۔
 
اگر نا اتفاقی کی وجہ دور کر دی جائے تو؟ یہ لیڈروں کا کام ہے کہ اپنے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں اور فائدے اور نقصان سے آگاہ کریں
 
حسان خان

لائبریرین
اگر نا اتفاقی کی وجہ دور کر دی جائے تو؟ یہ لیڈروں کا کام ہے کہ اپنے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں اور فائدے اور نقصان سے آگاہ کریں
میری نظر میں تو اس بند کی تعمیر سے نقصانات سے زیادہ فوائد ہی ہوں گے، لیکن یہاں سندھ میں یہ کافی حساس موضوع ہے جس پر لوگ آسانی سے جذباتی ہو جاتے ہیں۔صوبۂ سندھ کی تمام جماعتیں، بشمول متحدہ، اس بند کی مخالفت کرتی ہیں۔ اس لیے فی الحال اس کی تعمیر نہیں ہونی چاہیے۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
پاکستان کا سالانہ بجٹ 30 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے 12 ارب ڈالر کی قیمت کااندازہ لگا لیں۔ اس طرح کی بھونڈی خبریں لگانے سے پہلے اس کو پرکھ لیا کریں۔
 
پاکستان کا سالانہ بجٹ 30 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے 12 ارب ڈالر کی قیمت کااندازہ لگا لیں۔ اس طرح کی بھونڈی خبریں لگانے سے پہلے اس کو پرکھ لیا کریں۔
کم ازکم اس کو بھونڈی خبر نا کہیں، معاشی ماہرین کہ چکے ہیں کہ کالا باغ ڈیم بنائے بغیر پاکستان کی خودانحصاری ممکن نہیں۔ کیا ڈوسرے ڈیم سستے بنیں گے؟ منگلا اور تربیلا ڈیم کیا سستے تھے؟
 
سید ذیشان

محفلین
کم ازکم اس کو بھونڈی خبر نا کہیں، معاشی ماہرین کہ چکے ہیں کہ کالا باغ ڈیم بنائے بغیر پاکستان کی خودانحصاری ممکن نہیں۔ کیا ڈوسرے ڈیم سستے بنیں گے؟ منگلا اور تربیلا ڈیم کیا سستے تھے؟

آپ ذرا خبر دوبارہ پڑھ لیں کہ کیا لکھا ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے نقطہ اعتراض پر کہا بھارت صرف کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ بارہ ارب روپے خرچ کرتا ہے،

جو کہ نہایت ہی بھونڈی اور بے بنیاد بات ہے۔
 
دوست

محفلین
بھارت اپنے ڈیموں پر اتنے خرچ ضرور کر رہا ہے۔ اور یہ کالا باغ پر لڑتے رہیں گے، جو کبھی نہیں بننے والا۔
 
فلک شیر

محفلین
x4838_46175075.jpg.pagespeed.ic.uKKpHca-Wn.jpg
 
آپ ذرا خبر دوبارہ پڑھ لیں کہ کیا لکھا ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے نقطہ اعتراض پر کہا بھارت صرف کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ بارہ ارب روپے خرچ کرتا ہے،

جو کہ نہایت ہی بھونڈی اور بے بنیاد بات ہے۔
اگر بھارت کی پاکستان دشمنی دیکھیں تو یہ بات ناممکن نہیں لگتی
 
Top