بھارت میں ہر گھنٹے میں 14 افراد خودکشی کرتے ہیں

ابوشامل

محفلین
[FONT=&quot]محبت، غربت، بیماری سمیت دیگر مسائل بھارت میں ہر گھنٹے 14 افراد کو خود کشی پر مجبور کر دیتے ہیں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]خود کشی کرنے والا ہر تیسرا شخص نوجوان اور ہر پانچویں خاتون خانہ ہیں۔[/FONT]​
[FONT=&quot]جرائم کے اعداد و شمار رکھنے والے قومی ادارے این سی آر بی نے حادثات و خود کشیوں کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]"حادثاتی اموات اور بھارت میں خود کشیاں – 2007ء" نامی رپورٹ کے مطابق ملک میں خود کشیوں کی تعداد 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1،22،637 (ایک لاکھ 22 ہزار 637) تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے خواتین کی تعداد 43،342 (43 ہزار 342) ہے۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]سب سے زيادہ خود کشیوں کے واقعات ریاست مہاراشٹر میں پیش آئے جہاں 15،184 (15 ہزار 184) افراد نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کیا۔ یہ تعداد بھارت میں خود کشیاں کرنے والے کل افراد کا 12.4 فیصد ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش کا نمبر آتا ہے جہاں سال بھر میں 14،882 (14 ہزار 882) افراد (12.1 فیصد) نے خود کشی کی۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]رپورٹ کے مطابق 246 اموات اجتماعی خود کشی کے نتیجے میں ہوئی جس میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے 118 مرد اور 146 خواتین ہیں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]اس طرح کی اموات سب سے زيادہ ریاست کیرالہ میں پیش آئیں جہاں 39 افراد نے اجتماعی طور پر خود کشی کی جبکہ آندھرا پردیش میں 34 اور مدھیہ پردیش میں 12 افراد نے اجتماعی طور پر خود کو موت کے حوالے کیا۔[/FONT]​
[FONT=&quot]خاندانی جھگڑے اور بیماریاں خودکشی کا ایک اور اہم سبب رہیں، جو بالترتیب 23.8 اور 22.3 فیصد اموات کا باعث بنیں۔ خود کشی کی دیگر اہم وجوہات میں محبت میں ناکامی 2.8 فیصد، مالی پریشانی 2.7 فیصد اور جہیز کے مسائل 2.6 فیصد اموات کا باعث بنے۔ [/FONT]​
 
Top