بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلیکیشن تیار!

arifkarim

معطل
بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلیکیشن تیار
5687702d0b1e7.jpg

اگر آپ شیر خوار بچوں کے والدین ہیں اور بچے کے رونے سے پریشان ہیں تو اب پریشان ہونا چھوڑ دیجیے، کیونکہ ماہرین ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے آپ ننھے بچے کے رونے کی وجہ معلوم کرسکتے ہیں۔

نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں ’دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر‘ کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلیکیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کرکے ان میں فرق کرسکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔

اس ایپلیکیشن کی تیاری کے لیے محققین نے 100 نومولود بچوں کی رونے کی 2 لاکھ آوازوں کو ریکارڈ کیا۔

اپیلیکیشن کا استعمال اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ جب بچہ روئے تو ایپ استعمال کرنے والا 10 سیکنڈز تک ریکارڈ کا بٹن دبائے رکھے، جس سے بچے کی آواز ’کلاؤڈ ڈرائیو‘ میں اپ لوڈ ہوجاتی ہے۔

آواز اپ لوڈ ہونے کے بعد ایپ 15 سیکنڈز میں آواز کا تجزیہ کرکے استعمال کرنے والے کے موبائل پر نتیجہ دکھا دیتی ہے کہ بچہ کیوں رو رہا ہے۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپ بچوں کی بھوک، ڈائیپر گیلا ہوجانے، نیند اور تکلیف کے وقت میں رونے والی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے، جبکہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کی رائے اس حوالے سے بہت مثبت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ موبائل اپلیکیشن 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں پر آزمانے کے زیادہ کارآمد ہے۔
ماخذ
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
امید ہے جلد ہی تھپڑ اور دبکے کی آواز کا ترجمہ کرنے والی ایپ بھی دستیاب ہو جائے گی۔ :)
 
Top