بچوں کی باتیں

محمد اماں سے کچھ خفا خفا تھاکل۔دونوں میں ایک چھوٹی موٹی جنگ ہو چکی تھی کہ اماں اس کے کمرے میں گئیں۔
اماں:"محمد!میں نے تمہارے چھ سوٹ استری کرکے الماری میں لٹکا دیے ہیں۔ خوش ہو؟؟؟(ایک میٹھی سی مسکراہٹ)"
محمد:(جوابی مسکراہٹ)جی۔
اماں:"پھر بھی ہم سے یہ گلہ ہے کہ وفادار نہیں
ہم وفادار نہیں،تو بھی تو دلدار نہیں"
محمد نے اماں کا رومانوی انداز نظر انداز کر دیا اور بس مسکراتا رہا۔
واہ کیا انداز ہے رومانوی افسانوی ۔۔۔دل ربائی کا ۔۔۔سلامت رہیں خوش رہیں۔۔
 
میں کل گھر پہنچا تو بیٹے کا سارا لباس بھیگا ہوا تھا۔ پوچھا کیا ہوا بیٹا؟ کہنا لگا میں جیب میں پانی ڈال رہا تھا وہ سارا نکل گیا :)
کمال کر دیا ہے۔ کیا ہی سائنسدان بچہ ہے ماشاءاللہ ۔ اللہ والدین کے حق میں نیک لائق کرے۔
 
میں کل گھر پہنچا تو بیٹے کا سارا لباس بھیگا ہوا تھا۔ پوچھا کیا ہوا بیٹا؟ کہنا لگا میں جیب میں پانی ڈال رہا تھا وہ سارا نکل گیا :)
انتہائی نگداشت میں رکھیں کہیں میری طرح ۔۔۔پانی سے بجلی گزرتی ہے یا نہیں ۔۔تجربہ کرنے بیٹھ جائے ۔۔نقصان کا اندیشہ ہے ۔۔شرارتیں تو خیر بچے کرتے ہی ہیں اور اچھی بھی لگتی ہیں ۔۔خاص خیال رکھیں۔۔اللہ سلامت رکھے آمین۔
 
جی ضرور انشا اللہ۔ جزاک اللہ :)
 
بیٹے نے میرے لیے ایک سہولت یہ پیدا کردی ہے کہ کبھی قلم، سرمہ دانی اور اس جیسی چیزیں نہ مل رہی ہوں تو اس کے گھوڑے کی پونچھ ہٹا کر دیکھ لیتا ہوں سب کچھ مل جاتاہے۔ اب تو وہ سکہ بھی اس شوق سے لیتا ہے کہ گھوڑے کے پیٹ میں ڈالنا ہے۔ اس کے پاس اچھا خاصا خزانہ جمع ہوگیا ہے :)
 
جی، ہمارے ہاں بھی بچوں کا سارا خزانہ ان پلاسٹک کی گاڑیوں، گھوڑوں کے پیٹ کا ایندھن ہوتا ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
محمد نے اسے ملنے والے کچھ پیسے اماں کے پاس جمع کرائے ہوئے ہیں۔کسی بات پہ کہنے لگا۔
"میں نے اپنا پیٹ کا ٹ کاٹ کے یہ پیسے جمع کئے ہیں۔"
 
میرے بچپن کا سوال جو والد اور چچا سے کیا۔
اگر اللہ تعالی آسمان کے اوپر ہے تو جب رات کے وقت کے وقت زمین آدھی گھوم جاتی ہے تب اللہ تعالی کدھر ہوتا ہے؟
اس کے جواب میں والد صاحب نے بتایا کہ یہ ہم مسلمانوں کا عقیدہ نہیں کہ اللہ تعالی آسمان کے اوپر ہے ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی ہر جگہ ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بارش ہو رہی تھی ۔بھانجی اپنے گھر بیٹھی آنٹی سے کہنے لگی۔
"آپ اپنے گھر جا کے اپنی بارش دیکھیں۔ہماری بارش نہ دیکھیں۔"
ایک دن کہنے لگی۔"آپ اپنے گھر جائیں۔ہم کھانا کھانے لگے ہیں۔"
 
میرے بچپن کا سوال جو والد اور چچا سے کیا۔
اگر اللہ تعالی آسمان کے اوپر ہے تو جب رات کے وقت کے وقت زمین آدھی گھوم جاتی ہے تب اللہ تعالی کدھر ہوتا ہے؟
اس کے جواب میں والد صاحب نے بتایا کہ یہ ہم مسلمانوں کا عقیدہ نہیں کہ اللہ تعالی آسمان کے اوپر ہے ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی ہر جگہ ہے۔
ایک بات کی وضاحت یہاں کردینا بہتر ہے کہ مسلمانوں کا اللہ تبارک و تعالی کے بارے میں عقیدہ اصل میں یہ کہ اللہ تعالی واجب الوجود ہے ۔ یہ سوال درست نہیں ہوتا کہ اللہ تعالی کہاں ہے ؟ کیونکہ اللہ تعالی زمان و مکان سے پاک ہے۔ یہ کہنا کہ اللہ تعالی ہر جگہ ہے یہ کہنا بھی مناسب نہیں
 
سید عمران

محفلین

درست بات وہی ہے جسے خود اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی۔۔۔
الرحمٰن علی العرش استویٰ
اللہ تعالیٰ عرش سے آگے کہیں ہیں۔۔۔
بس اتنا عقیدہ کافی ہے۔۔۔
باقی اللہ بہتر جانتے ہیں۔۔۔
 
اللہ تعالیٰ عرش سے آگے کہیں ہیں۔۔۔
یہ سوال ہی غلط ہے کہ" کہاں ہے؟ " بس اتنا عقیدہ رکھنا چاہئے کہ "اللہ ہے"
اللہ کی ذات زمان اور مکان سے پاک ہے ۔ کہاں، کتنا، بڑا ، چھوٹا وغیرہ مادی سوالات مخلوق کے بارے میں ہوسکتے ہیں خالق کے بارے میں نہیں
 
زیک

مسافر

لڑی کے موضوع سے غیر متعلق
 
Top