بچوں کیلئے ماتم کناں فلسطینی باپ کو دیکھ کر میں رو پڑا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم

زین

لائبریرین
بچوں کیلئے ماتم کناں فلسطینی باپ کو دیکھ کر میں رو پڑا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم
یروشلم ........اسرائیلی وزیراعظم ایہود المروٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے ماتم کناں فلسطینی باپ کو دیکھ کررو پڑے تھے جو ٹیلی ویژن پر مدد کیلئے پکار رہا تھا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اخباری انٹرویو میں ایہود المروٹ نے کہا کہ جب میں نے فلسطینی باپ کومدد کیلئے پکارتے دیکھا تو میں رو پڑا اور ایسا منظر دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں بھیگ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں حملے کی منظوری دیتے وقت اسرائیلی حکومت اس دھوکے میں مبتلا نہیں تھی کہ حماس کوٹارگٹ کرتے وقت سویلین آبادی بھی نشانہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی مہم جوئی اور جنگ ہارنا نہیں چاہتے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کئی غلطیاں بھی کیں تاہم اپنے تین سالہ دورحکومت کے ریکارڈ کا دفاع کیا۔
 

مغزل

محفلین
اس کمین کو کوئی بتائے کہ یہ ’’ آنسو ‘‘مگر مچھ کے ہیں ۔ کسی دھوکے میں نہ رہے ۔ یہ لعین
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ، واہ کیسا سیاسی بیان جاری کیا گیا ہے۔ یعنی آپ کسی آدمی کو بہتے دریا میں پھینک دیں اور یہ خیال کریں کہ بچ ہی جائے گا اگر اسے تیرنا آتا ہوا!:liar:
 
Top