نیرنگ خیال

لائبریرین
بوسنیا

آج تمہاری خونخواری پر حیرت ہے حیوانوں کو
تم تو کل تہذیب سکھانے نکلے تھے انسانوں کو

یہ بھی کیسا شوق ہے تم کو شہروں کی بربادی کا
جگہ جگہ آباد کیا ہے تم نے قبرستانوں کو

ہنستے بستے قریے تم نے شعلوں میں کفنائے ہیں
ریت میں دفن کیا ہے تم نے کتنے نخلستانوں کو

تم نے تو سچائی کو مترادف سمجھا لاٹھی کا
عین ترازو جان لیا ہے تم نے تیر کمانوں کو

زنداں زنداں بِھیڑ لگائی بےتقصیر اسیروں کی
مقتل میں تبدیل کیا ہے تم نے پھر زندانوں کو

کتنے ہی معصوم سروں سے تم نے چھاؤں چھینی ہے
کتنا دکھ پہنچایا تم نے ننھی ننھی جانوں کو!

اتنے بھی سفّاک منافق دنیا نے کب دیکھے تھے
کتوں کا منہ چومنے والے قتل کریں انسانوں کو

ظلم و ستم کی خونی شب کا منظر بجھنے والا ہے
اک عنوان فراہم ہوگا عبرت کے افسانوں کو

باطل کا بےہنگم غوغا کوئی دم کا مہماں ہے
کوئی شور دبا نہیں سکتا مست الست اذانوں کو

انورؔ مسعود​
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
نیرنگ خیال ، الللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)
کیا الفاظ ہیں لا جواب انتکاب
اتنے بھی سفّاک منافق دنیا نے کب دیکھے تھے
کتوں کا منہ چومنے والے قتل کریں انسانوں کو
ظلم و ستم کی خونی شب کا منظر بجھنے والا ہے
اک عنوان فراہم ہوگا عبرت کے افسانوں کو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انشا اللہ
 
غدیر زھرا

لائبریرین
تم نے تو سچائی کو مترادف سمجھا لاٹھی کا
عین ترازو جان لیا ہے تم نے تیر کمانوں کا|

لا جواب۔۔۔۔
امید کا دیا بھی روشن کر دیا آخر میں۔۔۔۔
ظلم و ستم کی خونی شب کا منظر بجھنے والا ہے
اک عنوان فراہم ہو گا عبرت کے افسانوں کو

باطل کا بے ہنگم غوغا کوئی دم کا مہماں ہے
کوئی شور دبا نہیں سکتا مست الست اذانوں کو
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج کے ظالمو کے نام ہے یہ ۔۔۔۔۔

نیرنگ خیال ، الللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)
کیا الفاظ ہیں لا جواب انتکاب
اتنے بھی سفّاک منافق دنیا نے کب دیکھے تھے
کتوں کا منہ چومنے والے قتل کریں انسانوں کو
ظلم و ستم کی خونی شب کا منظر بجھنے والا ہے
اک عنوان فراہم ہوگا عبرت کے افسانوں کو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انشا اللہ
آمین۔۔۔ سر دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔ جزاک اللہ خیرا۔۔۔ :)

واقعی دل کا درد لفظوں میں منتقل کیا ہے انور مسعود صاحب نے۔
بے شک۔۔۔۔ :)

ہنستے بستے قریے تم نے شعلوں میں کفنائے ہیں
ریت میں دفن کیا ہے تم نے کتنے نخلستانوں کو
نشاندہی پر تشکر۔ کتاب سے دیکھ کر لکھ رہا تھا مگر پھر بھی رات روانی میں لکھتے ہوئے غلطی ہوگئی۔ شکر ہے ایک ہی تھی۔ :)

انور مسعود کی سنجیدہ شاعری بهی ان کے مزاحیہ کلام جیسی پراثر اور عمدہ ہوتی ہے.
شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ نیرنگ خیال!
متفق ہوں :)
انتخاب کو سراہنے پر شکرگزار ہوں فرحت صاحبہ :)

عمده شراکت.تشکر بسیار:)
توجہ اور اظہار خیال پر ممنون ہوں۔ :)

تم نے تو سچائی کو مترادف سمجھا لاٹھی کا
عین ترازو جان لیا ہے تم نے تیر کمانوں کا|

لا جواب۔۔۔ ۔
امید کا دیا بھی روشن کر دیا آخر میں۔۔۔ ۔
ظلم و ستم کی خونی شب کا منظر بجھنے والا ہے
اک عنوان فراہم ہو گا عبرت کے افسانوں کو

باطل کا بے ہنگم غوغا کوئی دم کا مہماں ہے
کوئی شور دبا نہیں سکتا مست الست اذانوں کو
سچ کہا گڑیا۔۔۔۔ :)
اور انتخاب کو پسند کرنے پر تشکر۔۔۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
یہی تو سچی غزل ہے
درد و الم سے بھرپور اک چیخ
عجب ہیں آپ بھی خیال بھائی
جتنا ہنساتے ہیں اتنا ہی رلاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
عمراعظم

محفلین
یہ بھی کیسا شوق ہے تم کو شہروں کی بربادی کا
جگہ جگہ آباد کیا ہے تم نے قبرستانوں کو
ہنستے بستے قریے تم نے شعلوں میں کفنائے ہیں
ریت میں دفن کیا ہے تم نے کتنے نخلستانوں کو
بوسنیا کی دل دہلا دینے والی آہ و پکار اور انسانی خون کی ہولی میں ملوث ظالم چاہے کسی بھی مذہب سے منسلک ہوں، ایسا ہی سب کچھ ہمارے ساتھ بھی دہرایا گیا، البتہ ایسے انسان نما درندوں کے ہاتھوں جن کو اب بھی ہم اپنا ہم مذہب اور اپنا بھائی سمجھ رہے ہیں۔انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے درندوں کا نہ تو کوئی مذہب ہو سکتا ہے اور نہ ہی انسا نوں سے کوئی رشتہ ۔
 
متفق ہوں سرکار۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
سب کچھ تو سب نے کہہ دیا ہے۔۔۔ ہلا بھی دیا۔ اُداس بھی کر دیا اور پُرجوش بھی۔۔اللہ ہم سب کو ظلم کرنے اور ظلم سِہنے سے بچائے۔ نیرنگِ خیال بھائی! اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے، آمین! جب ہم خود نہیں کہہ پاتے تو اِنتخاب کرتے ہیں۔۔
 
عبد الرحمن

آمین!
ماشاء اللہ بہت اچھی باتیں کہی آپ نے!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سب کچھ تو سب نے کہہ دیا ہے۔۔۔ ہلا بھی دیا۔ اُداس بھی کر دیا اور پُرجوش بھی۔۔اللہ ہم سب کو ظلم کرنے اور ظلم سِہنے سے بچائے۔ نیرنگِ خیال بھائی! اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے، آمین! جب ہم خود نہیں کہہ پاتے تو اِنتخاب کرتے ہیں۔۔
درست فرمایا آپ نے۔ جاسمن صاحبہ۔ انتخاب کی پذیرائی پر تشکر۔

تبصرہ کے لئے الفاظ نہیں :(
دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی چیخیں ہیں
سلامت رہیں
آداب بجا لاتا ہوں سر۔ دعاؤں کی درخواست :)
 
Top