تبادلہ خیال بنیادی کورس ۔ پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر - تبصرے

طمیم

محفلین
یہاں پر دو دفعہ سلیش سے کیا مراد ہے؟
کوڈ:
>>> 13//4
ابھی چونکہ صرف اس دھاگہ(یعنی پائتھون شیل بطور کیلکولیٹر) کا مطالعہ کیا تھااس لئے سمجھ نہ آنے پر فوراً سوال داغ دیا۔ پھر اس کے بعد جب اس دھاگہ (سالم تقسیم) کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا ہے کہ دو دفعہ سلیش کا مطلب ہے ۔
 

اوشو

لائبریرین
سر جی!
آپ نے آپریٹریرز کی ترجیح
Parentheses
Exponents
Multiplication
Division
Addition
Subtraction.
یہ بتائی ہے جس میں ضرب تقسیم سے پہلے ہے۔ کیا عام ریاضی میں تقسیم کا عمل ضرب سے پہلے نہیں ہوتا؟
کوڈ:
>>> 12/2*2
12.0
بتائی گئی ترتیب PEMDAS کے مطابق اس کا جواب 3 آنا چاہیے تھا؟
محمداحمد
محب علوی
 

محمداحمد

لائبریرین
سر جی!
آپ نے آپریٹریرز کی ترجیح
Parentheses
Exponents
Multiplication
Division
Addition
Subtraction.
یہ بتائی ہے جس میں ضرب تقسیم سے پہلے ہے۔ کیا عام ریاضی میں تقسیم کا عمل ضرب سے پہلے نہیں ہوتا؟
کوڈ:
>>> 12/2*2
12.0
بتائی گئی ترتیب PEMDAS کے مطابق اس کا جواب 3 آنا چاہیے تھا؟
محمداحمد
محب علوی

دراصل multiplication اور division کی ترجیح ایک ہی درجے پر ہوتی ہے، اسی طرح addition اور subtraction بھی ایک درجے پر ہوتے ہیں۔

مثلاً اگر ہم آپ کی مثال کو اُلٹ بھی دیں تب بھی جواب پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دیکھیے:

PHP:
>>> 12/2*2
12.0
>>> 12*2/2
12.0
>>>

ہاں البتہ جب ایک ہی ترجیح (Precedence) کے آپریٹر استعمال ہو رہے ہوں تو پھر کیلکولیشن بائیں سے دائیں جانب ہوتی ہے۔
 
Top