بنتے کھیل بگڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے۔۔اختر ملک

فرحت کیانی

لائبریرین
بنتے کھیل بگڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
سارے لوگ بچھڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

سپنوں سے مت جی بہلاؤ دیکھو! لوگو
سپنے پیچھے پڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

ضبط کرو تو بہتر ہے دیوانو ورنہ
آنسو زور پکڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

جتنا ہوتا ہے اختر کوئی کسی کے پاس
اتنے فاصلے بڑھ جاتے ہیں دھیرے دھیرے

۔۔۔اختر ملک
 

فاتح

لائبریرین
واہ! خوبصورت انتخاب ہے فرحت! بہت شکریہ!
خصوصاً مطلع کا مصرع اولیٰ تو کمال کا ہے۔
 
Top