تعارف بلیٹیڈ (belated) تعارف

فہد اشرف

محفلین
السلام علیکم
الحمدللہ! آج گیارہ مہینے بعد تعارف نامہ لکھنے کہ توفیق ہورہی ہے (خوش آمدید کہہ سکتے ہیں :cowboy1:)، وجہ یہ ہے کہ دل نے بہت کچوکے لگائے خوب ملامت کی کہ 'میاں تم کون سے دانا ہو کس ہنر میں یکتا ہو کس زعم میں اپنا تعارف نہیں لکھ رہے ہو ،۱۱ مہینے تو تم نے ایسے ہی گمنامی میں گنوا دئے اگلے مہینے ایک سال بھی ہو جائیں گے، تف ہے تم پر اتنے دنوں میں تو لوگ محفل پہ چھا جاتے ہیں اور ایک تم ہو کہ صرف ریٹنگ دینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکے یہاں تک کہ اپنا تعارف بھی نہ پیش کر سکے"، جس کا خاطر خواہ اثر ہوا، اور میں کی پیڈ سنبھال کے بیٹھ گیا۔ اب تعارف پڑھئیے۔۔۔۔۔
جیسا کہ میرے نام سے ظاہر ہو رہا ہے کہ میرا نام فہد اشرف ہوگا سو میرا نام فہد اشرف ہی ہے، علی سردار جعفری اور بیکل اتساہی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں والے بلرام پور سے ہوں، عمر میٹرک کے مارک شیٹ کے مطابق ۱۸سال، عاشقی کے ساتھ حصول علم(اس جنت میں سرور تو نہیں رہا پر حوریں آ گئی ہیں) کا لازمی پیشہ بھی جڑا ہوا ہے۔ فی الحال دانشگاہ اسلامی علیگڑھ سے (BSc (statistics کر رہا ہوں۔ پڑھنے کا شوق ہے، گرچہ کہ میرا مطالعہ بہت محدود ہے مگر عقیدہ یہی ہے کہ ہر قابل فہم تحریر قابل مطالعہ ہوتی ہے۔ یوسفی صاحب کے اسلوب کا قتیل اور چچا غالب کا معتقد و طرفدار و نہ جانے کیا کیا ہوں۔ پڑھنے کا شوق ابن صفی مرحوم کی تحریروں کی دین ہے۔
کھیلوں میں کرکٹ و فٹبال پسند ہے، کھانوں میں ہاسٹل کے کھانے کے علاوہ سب کچھ پسند ہے (مادر علمی وہ واحد ماں ہے جس کا کھانا اس کے بچے پسند نہیں کرتے)۔ رنگوں میں پیلا رنگ پسند ہے۔
اب اور کیا بتاؤں دانا اس سے زیادہ نہیں کھلتے۔:p
 
آپ نے تو گنگ کر دیا۔ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔ اس عمر میں یہ گن ہیں تو بڑے ہو کر کیا قہر نہ ڈھائیں گے؟
جیتے رہیے۔ سلامتی کے ساتھ! :redheart::redheart::redheart:
 

اے خان

محفلین
خوش آمدید اگرچہ ہم بعد میں آئے ہیں.
ہاسٹل کا کھانا ہائے کیا یاد دلادیا. رات کو ہاسٹل سے چوری چھپے نکلنا.گاؤں کی ویران سڑکوں پر مٹر گشت کرنا بس سٹاپ پر رات کو گرم گرم پراٹھے کھانا.
 

فہد اشرف

محفلین
خوش آمدید اگرچہ ہم بعد میں آئے ہیں.
ہاسٹل کا کھانا ہائے کیا یاد دلادیا. رات کو ہاسٹل سے چوری چھپے نکلنا.گاؤں کی ویران سڑکوں پر مٹر گشت کرنا بس سٹاپ پر رات کو گرم گرم پراٹھے کھانا.
شکریہ دوست! ہمارا تو یہی دور چل رہا بس فرق اتنا ہے کہ ہمارے ہاسٹل میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کتنی بھی رات کو آؤ جاؤ
 

اے خان

محفلین
شکریہ دوست! ہمارا تو یہی دور چل رہا بس فرق اتنا ہے کہ ہمارے ہاسٹل میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کتنی بھی رات کو آؤ جاؤ
بارہویں تک ہم پرائیویٹ ہاسٹل میں تھے کافی پابندیاں تھی. اس کے بعد یونیورسٹی کا دور شروع ہوا تو ابا جان نے ہاسٹل میں رہنے سے منع کردیا.
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تعارف کا لطف آیا جناااب۔۔ بہت شاد رہیں۔۔۔ خوش عام دید۔۔۔۔

جیسا کہ میرے نام سے ظاہر ہو رہا ہے کہ میرا نام فہد اشرف ہوگا سو میرا نام فہد اشرف ہی ہے
اسے کہتے ہیں رکھ کے لگانا۔۔۔ بھیگی سی۔۔۔ آہاااا۔۔۔۔
 
Top