بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی

منہاجین

محفلین
کیا محفل کے تیکنیکی افراد میں سے کوئی صاحب یہاں بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی اور اس کے ممکنہ مستقبل کے بارے میں ایک سیرحاصل مضمون تحریر کر سکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں، مغرب میں جو تحقیقات عام ہیں ان پر انگریزی زبان میں خاصا مواد مل جاتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر لائبریری ٹیم میں سے انگریزی پر اچھی گرفت رکھنے والے چند احباب اس پر نظر رکھیں اور حسبِ ضرورت اسے اردو میں منتقل کرتے ہوئے محفل میں شائع بھی کریں۔ اس سے جہاں انگریزی سے نابلد لوگوں کے لئے جدید سائنسی ترقی سے ربط پیدا ہوگا وہاں محفل کی افادیت میں مزید چار چاند لگ جائیں گے۔

اِس مقصد کے لئے "نِت نئی ایجادات" کے نام سے الگ چوپال بھی تشکیل دی جا سکتی ہے اور "سائنس اور ہماری زندگی" کے نام سے پہلے سے موجود چوپال بھی ایسی تحریروں کی منتظر ہے۔

سرِدست بلیوٹوتھ کا آئیڈیا ذہن میں آیا تھا، سو لکھ دیا۔ موضوعات اور بھی کثیر ہو سکتے ہیں، اگر اراکینِ محفل ہمت کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، نئی ایجادات پر لکھنے کے لیے تو آئی ٹی نیوز کا زمرہ موجود ہے۔ جہاں تک بلیوٹوتھ کا تعلق ہے تو یہ کم فاصلے پر ڈیوائسز میں رابطے کی ایک ٹیکنالوجی ہے۔ اب یہ کوئی اتنی نئی چیز بھی نہیں رہی۔ کسی دوست کو وقت ملا تو اس پر بھی مضمون لکھ دیا جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی اس میں‌صرف یہ بات نئی ہے کہ یہ 10 سے 100 میٹر کی حد میں‌کام کرتی ہے۔ اس کے لئے لائن آف سائٹ رابطہ نہیں چاہئیے۔ دوسرا اس کی ڈیٹا کو منتقل کرنے کی رفتار انفرا ریڈ سے بہت زیادہ تیز ہے۔ کوئی دوست 3 جی پر روشنی ڈال دیں۔ میں‌نے نوکیا N 70 لیا ہوا ہے۔ اس کے 3 جی کا کوئی استعمال سرٍ دست سمجھ نہیں آرہا :wink:
بے بی ہاتھی
 
Top