بلوچستان میں روزانہ بچیاں ملالہ کی طرح ظلم کا شکار ہوتی ہیں ، بلوچ یوتھ ونگ

کاشفی

محفلین
بلوچستان میں روزانہ بچیاں ملالہ کی طرح ظلم کا شکار ہوتی ہیں ، بلوچ یوتھ ونگ

degree-college.jpg

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچ یوتھ ونگ کے صدر امداد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کئی ایسی ملالہ ہیں جو ریاستی ظلم و جبر کا شکار بن رہی ہیں، ریاستی فورسز بے دردی سے بلوچ عوام پر ظلم ڈھا رہی ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملالہ ڈے مناناملالہ کی تعلیم کیلئے جو سوچ ہے وہ قابل ستائش ہے بلوچ قوم ملالہ کی عزت کرتی ہے مگر بلوچستان میں کئی ایسی ملالہ ہیں جو ریاستی ظلم و جبر کا شکار ہورہی رہیں ریاستی فورسز بے دردی سے بلوچ عوام پر ظلم کررہی ہیں پچھلے دنوں ہی بلوچستان میں خضدار کے علاقے میں پروفیسر کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا اور اسی روز افغانستان میں موجود بگٹی متاثرین اور بی آر پی ڈیرہ بگٹی کے صدر ریاض گل بگٹی کے گھر پر ریاستی ایجنسیوں نے دستی بم پھینکا جس سے ان کی ضعیف ماں اور نو عمر بچی زخمی ہوگئیں جو سخت قابل مذمت ہے بلوچستان پر اور بلوچ عوام پر ہونے والے ظلم پر اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے جہاں ملالہ پربین الاقوامی سطح پر دھیان دیا جارہاہے وہاں بلوچستان میں آئے روز قبضہ گیر ریاست کی جانب سے طالبات ٗپروفیسرز ٗٹیچرز اور سیاسی لیڈروں کو شہید کیا جارہا ہے مگر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان متعلق مکمل خاموشی اختیار کرچکے ہے ہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی اداروں کی جانب سے بلوچستان میں جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اسے روکے اور بلوچستان سے باہر رہنے والے بلوچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بلوچستان میں عملی اقدامات کرے۔
 
Top