بلا عنوان!

عین لام میم

محفلین
انسان کیوں ہے سوچتا؟
کیوں ہے اتنا سوچتا
سوچ کے پنچھی کو وہ
کیوں نہیں ہے روکتا
بند کرے دروازے کو
اور روک لے اس پنچھی کو
ورنہ یہ اُڑ جائے گا
دور پرائے دیس میں
جہاں منتظر ہے سبز پری
بخت آور شہزادے کی
جہاں رہتے ہیں سب اچھے لوگ
سادہ ، سچے لوگ!

یا پھر یہ اُڑ جائے گا
ندیا پار کے گاؤں میں
جہاں رہتی ہے اک ِہیرکوئی
پتھر کی مورت کی مانند
نہ ہنستی ہے، نہ بولتی ہے
بس راہ کو تکتی رہتی ہے
پتھرائی آنکھوں سے وہ
یہ پوچھتی ہے
"کب آئے گا؟"

روک لو اپنے پنچھی کو
ایک دفعہ جو نکل گیا تو
لوٹ کے پھر نہ آئے گا!
 
مغزل

محفلین
عین لا م میم بھیا ۔۔ بہت خوب کوشش ہے، موضوع بھی خوب ہے اور برتا بھی خوب ہے ۔۔ باقی اساتذہ کرام جانیں۔ میرے خیال میں یہ نثر پار ہ ہوسکتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
بہت اچھی نثری نظم ہے۔ آزاد نظم میں بھی ڈھالی جا سکتی ہے لیکن بہت محنت کرنی پڑے گی۔ کچھ مصرعے
فاعلاتن مفاعلن فعلن
میں ہیں
 
عین لام میم

محفلین
:surprise:

ہائیں!! یہ کیا ہوتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
معاف کیجیئے گا، میں نے اس سے پہلے یہ الفاظ نہیں سنے تھے۔ ۔ ۔!
آپ تمام کا بہت بہت بہت شکریہ کہ اتنے مشکل الفاظ میرے لئے لکھے۔ ۔ ۔ ۔

مزاق کو ایک طرف رکھتے ہوئے، میں واقعی بہت شکر گزار ہوں پذیرائی کا۔ ۔ جہا‫‫ں تک شاعری کی بات ہے تو دراصل مجھے لکھنے لکھانے کا بہت شوق ہے لیکن تکنیکی اصطلاحات سے قطعی نا بلد ہوں۔ ۔ اگر آسان اور سادہ الفاظ میں راہنمائی کر سکیں تو کارِ خیر ہے۔ ۔ ۔

پھر سے شکریہ۔
 
جبھی تو آپ نے میری فی البدیہہ شاعری والی لڑی میں ووٹ ’’ بری ‘‘ کو دیا تھا۔۔ :rollingonthefloor:
 
عین لام میم

محفلین
اس وقت میں نیا نیا یہاں آیا تھا، غلطی ہوئی ہو گی۔ ۔ ۔ ورنہ فی البدیہہ میں میں نے بھی طبع آزمائی کی تھی۔ ۔ ۔
 
محمد نعمان

محفلین
عین بھیا ان اصطلاحات کو سیکھنا ہو تو اصلاح سخن نامی دھاگے کی سیر کر آئیے کچھ نہ کچھ پلے پڑ جائے گا۔۔۔
باقی آپ اس لڑی میں کلام بھیج کر یہاں کے پیارے اساتذہ سے اصلاح بھی کروا سکتے ہیں۔۔۔
انشا اللہ آپ بہت جلد سیکھ جائیں گے۔
 
Top