بلاگ کے حوالے سے چند سوالات

میرے دماغ میں ایک فتور آیاہوا ہے کہ میرا ذاتی بلاگ ہو ویسے ہے تو سہی مگر لکھتا نہیں۔
میرے ماہرین سے چند سوالات ہیں۔
1۔ اسپیم کو کیسے کنٹرول کیا جائے، میرے بلاگ پر ایک دو مہینے میں 3 ہزار سے زائد اسپیم آچکے ہیں، اس کا کیا حل ہے؟
2۔ میں اپنا بلاگ سندھی، اردو، انگریزی اور فارسی میں لکھنا چاہتا ہوں کیا ایک ہی بلاگ پر لکھ سکتا ہوں جبکہ چاروں زبانوں کے اسٹینڈرڈ فونٹس مختلف ہیں اور انگریزی اور دیگر زبانوں کا ڈائریکشن بھی مختلف، ہے۔
امید ہے حوصلہ افزا جواب کا ملے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سپیم کنٹرول کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر عام طور پر سپیم کنٹرول کے لیے اکسیمٹ استعمال ہوتا ہے۔
ورڈپریس پر مختلف زبانوں میں بلاگ لکھنا ممکن ہے۔ اس کے لیے کچھ ٹیمپلیٹ ہیک استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر لینگویج کے لیے علیحدہ کٹیگری بنا لو اور ہر کٹیگری کے لیے کسٹم سٹائل استعمال کر لو۔ مزید تفصیل ذیل کے روابط پر پڑھی جا سکتی ہے:

Creating single post templates in WordPress
WordPress Single Post Templates
Parent/Child Themes in WordPress: The Future of WordPress Themes

میں اردو پریس کے اگلے ورژن میں انگریزی پوسٹس کے لیے بھی گنجائش رکھنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے بھی انہیں روابط میں موجود تکنیک سے استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
اسپیم پر قابو پانے کا تو اچھا طریقہ captcha ہے، یعنی تصویر کے ذریعے مشین اور انسان کا فرق۔ ورڈپریس میں تو غالباً پہلے سے موجود ہوگا۔
 
جہانزیب

محفلین
ورڈپریس میں‌ اکسمت کا استعمال کریں‌ ۔ میرے بلاگ پر 3000 سے زائد سپیم کو پکڑ‌ چکا ہے ۔۔ نناوے اعشاریہ چھ فی صد درست تناسب کے ساتھ
 
اسپیم پر قابو پانے کا تو اچھا طریقہ Captcha ہے، یعنی تصویر کے ذریعے مشین اور انسان کا فرق۔ ورڈپریس میں تو غالباً پہلے سے موجود ہوگا۔

مگر کیا کیا جائے میرے فورم اس کے اسعتمال کے با وجود چین، جرمنی، روس اور دیگر ممالک سے اسپیم رجسٹر ہورہے ہیں۔
 
مجھے ایک مسئلہ پیش آیا لیکن چاہ رہا تھا کہ اس کےلیے میں علیحدہ سےکوئی موضوع نہ شروع کروں مجھے صرف میرے سوال کا جواب مل جائے۔
میں اپنے ورڈ پریس بلاگ کا پاس ورڈ بھول گیا ہوں۔ میں آٹومیٹک پاسورڈ مہیا کرنے والی آپشن پر بھی کلک کیا ہے لیکن مجھے اس ذریعے پاس نہیں مل پا رہا وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
 
wordpress recover admin password
 
جہانزیب

محفلین
مجھے ایک مسئلہ پیش آیا لیکن چاہ رہا تھا کہ اس کےلیے میں علیحدہ سےکوئی موضوع نہ شروع کروں مجھے صرف میرے سوال کا جواب مل جائے۔
میں اپنے ورڈ پریس بلاگ کا پاس ورڈ بھول گیا ہوں۔ میں آٹومیٹک پاسورڈ مہیا کرنے والی آپشن پر بھی کلک کیا ہے لیکن مجھے اس ذریعے پاس نہیں مل پا رہا وجہ کیا ہو سکتی ہے؟

آپ کے سرور پر ای میل سروس شائد درست طور پر فعال نہیں‌ ہے ، اگر آپ کے پاس ڈیٹا بیس کا پاسورڈ‌ ہے تو پی ایچ پی مائی ایڈمن سے پاسورڈ‌ بدلا جا سکتا ہے ۔
 
جہانزیب

محفلین
یہ منحصر کرتا ہے کہ آپ کا بلاگ کہاں‌ ہے، اگر خود کا ہوسٹ‌ کردہ ہے تو پوسٹ‌ کے اوپر تصویر شامل کرنے کی ترجیح‌ موجود ہوتی ہے ۔ لیکن اگر ورڈپریس یا اردو ٹیک پر ہے تو اس پر حد مقرر ہے، اس صورت میں‌ کسی بھی امیج ہوسٹنگ پر تصویر اپ لوڈ‌ کر کے تصویر کو جہاں‌ لگانا ہو اس کا کوڈ‌ وہاں‌ چسپاں‌ کر دیں‌۔ یاد رہے کہ ورڈپریس یا اردو ٹیک پر بلاگ کی صورت میں‌ یہ کام ایچ ٹی ایم ایل موڈ‌ میں‌ کرنا ہو گا ۔
ایچ ٹی ایم ایل میں‌ سطروں‌ کے درمیان وقفہ پیدا کرنے کے لئے لائن بریک ٹیگ یا پیراگراف ٹیگ کا استعمال کرنا ہوتا ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں‌ بلاگ ہی نہیں‌ ہر جگہ پر عبارت ایک ہی سطر میں‌صفحہ کی مناسبت سے ظاہر ہو گی ۔
 
Top