بلاگ اسپاٹ میں REPLY بٹن شامل کرنا

یہ تحریر میں اس لیے لکھ رہا ہوں کہ یہ سوال میرے سے علی حسن صاحب نے کیا تھا کہ ”کیا کوئی ایسا پلگ ان بھی ہے جو بلاگر میں تبصرے کا جواب دینے کی آپشن دے، یعنی بجائے کہ تبصرے کا جواب دینے کے لیے نیا تبصرہ کیا جائے اسی تبصرے میں ہی جواب دے دیا جائے؟؟“۔تو اس سوال کا جواب دینے کے لیے میں نے سوچا کہ ایک تحریر ہی لکھ دی جائے کیوں کہ اس سے کسی اور کا بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
اس بٹن یعنی REPLY بٹن کو ظاہر کرنے کے لیئے آپ کو اپنے بلاگ اسپاٹ بلاگ کی آئی ڈی معلوم ہونا ضروری ہے۔اگر آپ کو آئی ڈی نہیں معلوم تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ DESIGN والے ٹیب میں جائیں اور یاد رکھیں کہ آپ صفحہ PAGE ELEMENTS میں ہی ہیں۔آپ اس پیج کا ایڈ ریس دیکھیں اپنے ایڈریس بار میں آپ کو یہاں پر بلاگ کی آئی ڈی نظر آئے گی،اس آئی ڈی کو یہاں سے کاپی کر لیں اور نیچے فراہم کیئے گئے کوڈ میں پیسٹ کردیں۔
سب سے پہلے تو آپ بلاگر میں سائن ان ہوں،اس کے بعد آپ ڈیش بورڈ میں کچھ اس طریقہ سے جائیں >> DESIGN >>EDIT HTML اس کے بعد آپ اس صفحہ پر موجود چیک باکس EXPEND WIDGET TEMPLATES کو چیک کردیں یعنی مارک کردیں۔
اب آپ اپنے براؤزر میں کی بورڈ کے ذریعے بٹن CTRL + F دبائیں اور اس میں یہ کوڈ داخل کریں۔
کوڈ:
data:commentPostedByMsg
تلاش کرنے کے بعد آپ کو جو لائن نظر آئے گی اس لائن کے نیچے یہ کورڈ پیسٹ کردیں۔
کوڈ:
<span><a expr:href='"https://www.blogger.com/comment.g?blogID=BLOG-ID&postID=" + data:post.id + "&isPopup=true&postBody=%40%3C%61%20%68%72%65%66%3D%22%23" + data:comment.anchorName + "%22%3E" + data:comment.author + "%3C%2F%61%3E#form"' onclick='javascript:window.open(this.href, "bloggerPopup", "toolbar=0,location=0,statusbar=1,menubar=0,scrollbars=yes,width=450,height=450"); return false;'>[CLICK TO REPLY]</a></span>
اس کوڈ میں جو الفاظ واضح کر کے لکھے گئے ہیں انہیں اپنی معلومات سے مکمل کریں۔اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمنٹ ( تبصرہ ) کے نیچے REPLY کا بٹن نظر آنے لگے گا۔امید ہے آپ اس تحریر سے اپنا مقصد حاصل کر چکے ہوں گے۔

اس تحریر کو انگریزی میں ملاحظہ فرمانے کے لیئے یہاں کلک کریں۔​
 
Top