بلاگنگ کی دنیا میں ایک نیا پلیٹ فارم متعارف

Mian Shahzad Raza

محفلین
سب سے پہلے تمام دوست احباب کو میرا سلام۔
میرے خیا ل سے آپ ورڈپریس اور بلاگر (بلاگ سپاٹ) سے تو بخوبی واف ہونگے۔ اگر نہیں تو میں بتائے دیتا ہوں۔ یہ دونوں ہی مفت بلاگنگ پلیٹ فارم ہیں جہاں لوگ مفت آن لائن بلاگز بنا سکتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک نئ سروس حال ہی میں متعارف کروائ گئ ہے جس کا مقصد لوگوں کو مفت بلاگنگ کی سہولیات میسر کرنا ہیں، یہ سروس اوپر دی گئ سروسز سے اس لیے مختلف ہے کے یہ زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ بلگ سپاٹ پر آپ صرف ایک ہزار میگا بائٹ کے لگھ بھک ڈیٹا سٹور کر سکتے ہیں جبکے "بلاگ وہ" آپکو 5 ہزار میگا بائٹ سٹوریج مہیا کرتی ہے۔ اور ورڈ پریس ڈاٹ کام کی نسبت یہ آپکو مختلف پلگ انز اور 100 سے زائد تھیمز مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی دوسری آپشنز اسے دوسروں سے متفرق کرتی ہیں۔
اگر آ پ اپنا ذاتی بلاگ یا ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ اس مفت سروس سے فائدہ اٹھائیں، جی ہاں یہ سروس بلکل مفت ہے!
اور مزید یہ کہ اس میں اردو ایڈیٹر کا پلگ انسٹال ہے جس کی مدد سے آپ اپنے بلاگ پوسٹس اردو میں لکھ سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں
www.blogvo.com
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
اور مزید یہ کہ یہ ڈومین بھی حافظ میاں شہزاد رضا مشتاق صاحب نے خود ہی رجسٹر کروا رکھا ہے اور وہ بھی ایک ہفتہ پہلے ہی یعنی 29 جون 2015 کو۔
مزید یہ کہ بلاگنگ کی یہ سہولت ورڈپریس ملٹی سائٹ کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔ :)
 
تلمیذ

لائبریرین
اس نئے پلیٹ فارم کے بارے میں خصوصی معلومات تو سب احباب دے رہے ہیں، لیکن یہ کوئی نہیں لکھ رہا کہ استعمال کرنے والوں کے لئے یہ نیا آپشن پہلے والے ایسے ہی پلیٹ فارموں کی نسبت کس لحاظ سے بہتر ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لئے کیوں منتخب کیا جائے؟
 
رانا

محفلین
یہ سب مراسلے پڑھتے ہوئے میاں صاحب کی حالت زار:atwitsend:
ویسے اگر یہ واقعی ون مین شو ہے تو انتہا درجے کی دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں میاں صاحب اس انداز میں تعارف کراتے ہوئے۔ اس لئے کہ پانچ گنا ڈیٹا اسٹوریج کی نوید تو سنادی یہ نہیں بتایا کہ بلاگر پر ڈیٹا ضائع ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہوتا جبکہ ون مین شو میں ڈیٹا پر پہلے ہی انا للہ پڑھ لینی چاہئے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس نئے پلیٹ فارم کے بارے میں خصوصی معلومات تو سب احباب دے رہے ہیں، لیکن یہ کوئی نہیں لکھ رہا کہ استعمال کرنے والوں کے لئے یہ نیا آپشن پہلے والے ایسے ہی پلیٹ فارموں کی نسبت کس لحاظ سے بہتر ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لئے کیوں منتخب کیا جائے؟
جناب عالی، یہ معلومات بہم پہنچانے کا مقصد یہی تھا کہ اول تو یہ کوئی نیا پلیٹ فارم نہیں ہے بلکہ پہلے سے موجود پلیٹ فارم ورڈ پریس ہی دیا جا رہا ہے اور یہ ڈومین میاں صاحب ایک ہفتہ پہلے ہی رجسٹر کروا کے ایک مفت ہوسٹنگ کی سہولت مہیا کرنے والی کمپنی کی سٹؤریج دے رہے ہیں۔
1۔ آپ اپنی معلومات اور ڈیٹا پر انہیں اختیار دے رہے ہوں گے
2۔ کُل آٹھ دن (محاورتاً جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں بلکہ حقیقتاً آٹھ دن) پہلے بنائی گئی ویب سائٹ ورڈ پریس یا بلاگ سپاٹ (گوگل) جیسی پرانی اور قابل اعتبار سروسز کی نسبت زیادہ قابل اعتبار نہیں ہو سکتی۔
3۔ مفت ہوسٹنگ مہیا کرنے والی کمپنیاں زیادہ عرصے تک مفت سہولت مہیا نہیں کرتیں اور یوں کلاؤڈ فلیئر بھی کچھ عرصے میں یہ سروس بند کر دے گی تو یہاں بننے والے بلاگس کا ڈیٹا بھی گیا۔
یوں۔۔۔ کم از کم ہمارے لیے تو یہ نیا آپشن پہلے والے ایسے ہی پلیٹ فارموں کی نسبت کسی لحاظ سے بہتر نہیں اور نہ ہی ہم اس کو استعمال کرنے کے لئے منتخب کریں گے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
جناب عالی، یہ معلومات بہم پہنچانے کا مقصد یہی تھا۔
جی ہاں، فاتح صاحب، میری گذارش یہی مقصد لئے ہوئے تھی کہ اہل محفل کو اس کے pros and cons کے بارے میں پوری طرح آگاہ کیا جائے تاکہ وہ انجانے میں اپنی محنت کو داؤ پر نہ لگائیں۔
سپاسِ شکر گذاری!
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین

فاتح

لائبریرین
مزید یہ کہ

جبکہ بلاگ پر صرف 3 جی بی تک فری سپیس فراہم کی جارہی ہے۔
مزید معلومات انہی کے گھر سے
جب کہ 5 جی اور 10 جی کے لیے پیسے مانگتے ہیں
بلاگ سپاٹ کے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 1 جی بی دیتا ہے۔ درست ہے کہ ویسے تو 1 جی بی سٹوریج دیتا ہے لیکن۔۔۔ اگر گوگل پلس کے ساتھ استعمال کریں تو تمام تصاویر گوگل کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی ہیں جہاں آپ کے پاس 15 جی بی مفت سٹوریج میسر ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح جی ایسی سروس شروع کرنے والے کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ جو لوگ 5 جی بی کے لیے سبسکرائب کریں گے یہ ان سے 12 ڈالرز لیں گے اور جو 10 جی بی کے لیے کریں گے ان سے 24 ڈالرز۔
علاوہ ازیں کل کلاں کو یہ اپنی سروس بند کر کے ڈیٹا مائگریٹ کرنے کے لیے پیسے بھی مانگ سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری معلومات میں یہ اضافہ ہوا ہے کہ ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان موجود ہے جو کہ میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے کسی پرانے ورژن کی بگڑی ہوئی شکل ہے، اور اس کے کریڈٹس میں سے میرا نام یکسر غائب ہے۔ :applause:
 
یہاں تو معلومات کے انبار لگتے جا رہے ہیں
 
arifkarim

معطل

آپکے پلگ ان کا حال بھی ہمارے بنائے ہوئے فانٹس جیسا ہی ہوا ہے۔ ویلکم آفٹر!
:grin:
 
تجمل حسین

محفلین
میری معلومات میں یہ اضافہ ہوا ہے کہ ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان موجود ہے جو کہ میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے کسی پرانے ورژن کی بگڑی ہوئی شکل ہے، اور اس کے کریڈٹس میں سے میرا نام یکسر غائب ہے۔ :applause:
:battingeyelashes: :bee: :rollingonthefloor: :laughing: :jokingly: :noxxx:
یہاں تو معلومات کے انبار لگتے جا رہے ہیں
ابھی تو ابتدائے انکشافات ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا
:whew:
 
تجمل حسین

محفلین
مزید یہ کہ اس میں اردو ایڈیٹر کا پلگ انسٹال ہے جس کی مدد سے آپ اپنے بلاگ پوسٹس اردو میں لکھ سکتے ہیں۔
مگر اردو نستعلیق فانٹس کا دور دور تک کوئی اَتا پتا نہیں۔ نستعلیق فانٹس کے بغیر اردو بلاگنگ کو ایسے ہی سمجھا جاتا ہے جیسے بے سُر کا راگ۔ :)
 
arifkarim

معطل
مگر اردو نستعلیق فانٹس کا دور دور تک کوئی اَتا پتا نہیں۔ نستعلیق فانٹس کے بغیر اردو بلاگنگ کو ایسے ہی سمجھا جاتا ہے جیسے بے سُر کا راگ۔ :)
ویسے نستعلیق فانٹس تو آپ اپنے براؤزر میں بھی نصب کر سکتے ہیں کہ جہاں کہیں اردو تحریر آئے تو نستعلیق میں ہو جائے۔ کم ازکم میں نے تو ایسا ہی کیا ہوا ہے۔ یوں مختلف فارمیٹنگز کے جھنجھٹ سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔
 
Top