بلاگر میں پوسٹ لیبل ہائیڈ کرنا

السلام علیکم
آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ہر دوسرے دن کوئی مسئلہ لیے منہ اٹھائے چلاآتا ہے۔آپ ہی بتائیں میں اور کہاں جاؤں جب اپنا سب کچھ موجود ہے محفل کی صورت میں۔تو جناب نیا مسئلہ یہ ہے میں نے بلاگر پر چند پوسٹس کو ایک جیسے تین لیبل کیے ہیں۔اب میں چاہتا ہوں کہ ڈیلیٹ کیے بغیر ان میں سے ایک لیبل ہائیڈ کردوں۔اس مسئلہ میں براہ مہربانی مدد فرمائیے۔
کوئی ایک جگاڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پلیز
 
محمداحمد

لائبریرین

کوئی ایک جگاڑ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ پلیز

وعلیکم السلام

آپ اپنے ٹیگ کلاؤڈ میں صرف مخصوص لیبلز دکھا سکتے ہیں۔ سو جو لیبل آپ چھپانا چاہتے ہیں اس پر سے چیک ہٹا دیں۔
 
بہت شکریہ توجہ دینے کا
سر بالکل نابلد ہوں اس شعبے سے ۔
تفصیل سے سمجھانا پسند فرمائیں گے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ توجہ دینے کا
سر بالکل نابلد ہوں اس شعبے سے ۔
تفصیل سے سمجھانا پسند فرمائیں گے ۔

آپ لیبل پوسٹ پر سے ہٹانا چاہ رہے ہیں یا بلاگ پر موجود لیبلز کی فہرست میں سے؟

ویسے عموماً پوسٹ پر ایڈٹ کئے بغیر لیبل لگائے تو جا سکتے ہیں (اُس پر بھی فیڈ اپڈیٹ ہو جاتی ہے)۔ لیکن لیبل حذف کرنے کے لئے ایڈٹ کرنا ضروری ہے۔
 
جناب میں لیبل پوسٹ پر سے ہائیڈکرناچاہتا ہوں ڈیلیٹ کیے بنا
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب میں لیبل پوسٹ پر سے ہائیڈکرناچاہتا ہوں ڈیلیٹ کیے بنا

اس کے لئے بلاگر میں پوسٹ کے صفحے پر چلے جائیے۔

جس پوسٹ میں تدوین کرنی ہے اُسے سیلیکٹ کر لیں۔

اب اوپر آ کر لفظ Publish کے برابر میں موجود ٹیگز کے بٹن کو دبائیے۔ اس سے ایک ڈراپ ڈاؤن مینو کھل جائے گا۔

اب جس لیبل کو ہٹانا مقصود ہو اُس پر کلک کر دیں۔

اگر وہ لیبل چنیدہ پوسٹ میں ہوا تو وہاں سے حذف ہو جائے گا

اور اگر لیبل پوسٹ میں نہ ہوا تو وہ شامل ہو جائے گا۔
 
Top