بلاعنوان

فہیم

لائبریرین
سودا تو اس زمین میں غزل در غزل لکھ
ہونا ہے تم کو میر سے استا د کی طرح

غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقول ناسخ
آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میر نہیں

نہ ہوا پر نہ ہوا میر کا انداز نصیب
ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا

شعر میرے بھی ہیں پردرد و لیکن حسرت
میر کا شیوہ گفتار کہاں سے لائوں

اللہ کرے میر کا جنت میں مکاں ہو
مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم
بہت خوب فہیم صاحب!
اور کچھ اسی موضوع کی مناسبت سے میر کے اپنے الفاظ میں:
گئی عمر در بند فکر غزل
سو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے
کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر
جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے​
والسلام
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
بہت خوب فہیم صاحب!
اور کچھ اسی موضوع کی مناسبت سے میر کے اپنے الفاظ میں:
گئی عمر در بند فکر غزل
سو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے
کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر
جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے​
والسلام

وعلیکم السلام

شکریہ جناب

ویسے آپ نے بھی خوب لکھا:)
 
Top