بش کی رخصتی کے موقع پر وائٹ ہاؤس پر جوتوں کی بارش


r1227269232.jpg

واشنگٹن: مظاہرین نے وائٹ ہاؤس پر جوتے برسا کر صدر بش سے نفرت کا اظہار کیا اور صدر بش کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے۔ یہ بات امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے لئے کہی جائے تو غلط نہ ہوگا۔ مظاہرین عراقی صحافی کی طرح صدر بش کو تو غم و غصے کا نشانہ نہ بناسکے۔ لیکن انہوں نے غصے کا اظہار وائٹ ہاؤس پر جوتھے پھینک کر کیا۔ مشتعل مظاہرین نے جارج بش کے پچیس فٹ اونچے پتلے پر بھی جوتے برسائے۔

مزید تفصیل مشن نیوز پر
 

arifkarim

معطل
شاید کسی کو یاد نہ ہو، لیکن جب بش صاحب پہلی بار وائٹ ہاؤس گئے تھے غالبا سنہ 2000 میں تو اسوقت بھی عوام نے انکا انڈوں سے استقبال کیا تھا۔ پھر بش صاحب نے ایک چال چی اور ’’دہشت گرد‘‘ پیدا کرکے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
بہت اچھا کیا انہوں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر میں ہوتی تو"لاتوں اور گھونسوں کی مشین میں ڈال کر پیس پیس کر:martiniglass: انکا قیمہ بنالیتی :skull: "
 

بنگش

محفلین
میرے خیال میں بش کو بہت جوتے پڑ چکے، اب ہمیں بش ازم پر جوتے برسانے کی تیاری کرنی چاہیے،مگر مسلم حکمرانوں میں اتنی طاقت آے کہاں سے،،یہاں تو "ہر شاخ پہ الُو بیٹھا ہے"
 
Top