بش کو جوتے پڑنے کے بعد۔۔۔۔۔ ارباب رحیم نے وطن واپسی کا پروگرام بنالیا

زین

لائبریرین
عراقی صحافی کی طرف سے صدر بش کو جوتے مارنے کے واقعہ کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب رحیم نے وطن واپسی کا پروگرام بنا لیا
yاسلام آباد…… عراق کے صحافی کی طرف سے امریکی جارج بش کو جوتے مارنے کے واقعہ کے بعد سندھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وطن واپسی کا پروگرام بنا لیا ہے اور اس ضمن میں ان کے قریبی ساتھی مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفار قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم جلد دوبئی سے پاکستان آئیں گے اور ان سے ٹیلی فون پر وطن واپسی کےلئے مشاورت ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کو ایک جیالے نے جوتے مارے تھے جس کی وجہ سے اس جیالے کو شہرت ملی اور اس جوتے کی قیمت 20 لاکھ روپے لگائی گئی تھی اور ارباب رحیم دوبئی چلے گئے تھے۔
 
Top