بشیر بدر کی کتابیں

الف عین

لائبریرین
شاعری ٹائپ کرنا آسان بھی ہے اور جلدی مکمل ہونے والا بھی۔ بشیر بدر کی چار کتابیں اقبال لائبریری میں موجود ہیں تصویری شکل میں۔ کیا ان کو دیکھ کر کوئی تائپ نہیں کر سکتا۔ کتابوں کو سکین کرنا، اپ لوڈ کرنا اور ان کو دیکھ کر ٹائپ کرنے سے زیادہ آسان یہی ہے کہ جو دستیاب ہوں، ان کو ہی ٹائپ کیا جائے۔ بشیر بدی کی بات اس لیے لکھ رہا ہوں کہ ان سے اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک زمانے میں میرے بے حد قریبی تعلقات تھے ان سے۔
دیکھیں:
آہٹ
http://www.iqbalcyberlibrary.net/ICBN/969-416-202-027/
امیج:
http://www.iqbalcyberlibrary.net/ICBN/969-416-203-014/
آمد:
http://www.iqbalcyberlibrary.net/ICBN/969-416-202-028/
آسمان:
http://www.iqbalcyberlibrary.net/ICBN/969-416-203-013/
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز اختر صاحب ، جیسے ہی آپ اجازت حاصل کر لیں تو پھر بلا تاخیر کام شروع کر دیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
آپ شروع تو کریں۔ اجازت کا میرا ذمہ۔ ان کا فون نمبر حاصل ہو جایے تو بات کرتا ہوں۔ سو فی صد یقین ہے کہ وہ میری بات کا انکار نہیں کریں گے۔ اور اگر خدا نخواستہ انکار کر بھی دیا تو وہی ترکیب۔ ان چار کتابوں سےانتخاب کر کے دو تین ای بکس بنا دیں گے ایک نیا نام دے کر۔ اس کی بات بھی ان سے کر لوں گا۔ ٹائپ تو ہو جائے۔
 
Top