بسا لو دل میں یاد اللہ کی

ساجدتاج

محفلین
بسا لو دل میں یاد اللہ کی



رَب سے ڈرتے ہو تو نیک عمل کرتے کیوں‌نہیں
دنیا نہیں‌چاہیے تو جنت کی طلب کرتے کیوں نہیں


کیوں جھوٹے دعوے کرتے ہو کہ تمہیں خوف ہے اُس ذات کا
گر ایسا ہے تو اُس کے ڈر سے بُرے کام چھوڑتے کیوں‌نہیں


کیوں بھٹکتے پھرتے ہو تم دُنیا میں اِک سہارا پانے کو
جو ایمان کے ہو پکے تو اُس کی رسی پکڑتے کیوں نہیں


جانتے ہیں کہ اللہ کرے گا نہیں معاف شرک کرنے والوں کو
گر ہوتا ڈر اپنے رَب کا تو دوسروں کو اپنا داتا بناتے نہیں


دے رہا ہے موقع بار بار تجھے تو سنبھل جا اے انسان
جو کھینچ لی رسی اُس نے ایک بار تو دوسرا موقع پھر وہ دیتا نہیں


گنہگار ہیں‌ پھر بھی نواز رہا ہے ہمیں وہ ہزاروں نعمتوں سے
وہی واحد ہے، وہی لائق عبادت ہے جس کا کوئی ہمسر نہیں


نہیں ملے گا صلہ دنیا میں تجھ کو انسان سے اے ساجد
جو بسا لیتا ہے دل میں‌ اِک بار اللہ کو پھر کبھی وہ بھٹکتا نہیں
 
Top