بریکنگ نیوز ! حیدرآباد دکن میں بم دھماکے

سید ابرار

محفلین
ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ حیدراباد دکن میں دو جگہ بم دھماکے ہوئے ہیں ، افواہوں کے مطابق 50 سے زائد جبکہ بی بی سی کے مطابق 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، چونکہ اس وقت حیدراباد میں افواہوں کا بازار گرم ہے ، اس لئے ابھی تک صحیح بات معلوم نھیں ہوسکی کہ حملہ کس لئے کیا گیا تھا ، اور حملہ کے مقاصد کیا تھے البتہ بی بی سی پر اس خبر کو پڑھنے کے لئے یھاں جائیں ،
حیدرآباد دکن میں بم دھماکے
 

الف عین

لائبریرین
ریڈف کیخبر کے مطابق تیس جانیں گئی ہیں اور ساٹھ زخمی ہیں
http://www.rediff.com/news/2007/aug/25hydblast.htm
مجھے تو نو بجے علی گڑھ سے فون آیا خیریت طلبی کا تو علم ہوا کہ ٹی وی پر خبر آ چکی تھی جو میں یہاں نہیں دیکھتا۔ محض نیٹ پر ہی دیکھا ہے، اور پھر فون میں مصروف رہا۔
اللہ رحم کرے اور مرنے والوں کے لواحقین کو صبر دے۔
 

سید ابرار

محفلین
ایک دھمماکہ تو کوٹھی کے علاقہ میں ہوا جو مصروف ترین کاروباری علاقہ مانا جاتا ہے ، اور دوسرا لمبنی پارک کے پاس ، جو ایک تفریحی مقام ہے ، اللہ رب العزت سے یھی دعا کی جاسکتی ہے کہ مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے :(:(:(

فی الوقت تو یہ کھنا مشکل ہے کہ آیا اس حملہ سے کسی خاص مذھب کے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نھیں ؟
اس لئے کہ ان دونوں‌علاقوں میں مسلمان اور ھندو دونوں ہی کثیر تعداد میں نظر آتے ہیں ، :نکسلائٹس کی طرف سے حملوں‌ کو بھی خارج از امکان نھیں قرار دیا جاسکتا ، :confused::confused:
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ سب پر رحم کرے اور مرنے والوں کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔
 

زینب

محفلین
خیر سے الزام آیا کےآاپاکستان پہ تیاری کرلو پا کستانیو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ مرنے والوں کی معفرت نصیب فرمائیں ( اگر مسلمان ہوں) اور لواحقین کو صبر عطاء فرمائیں۔
اور الزام تو ضرور پاکستان( مسلمانوں ) پر ہی ڈالنا ہوگا کیونکہ اب مغربی باڈر پر کچھ بن نہیں رہا تو بات تو مشرق کی طرف ہی دھکیل دی جائی گی
 

حیدرآبادی

محفلین
آہ !

معلوم نہیں کس کی نظر لگ گئی حیدرآباد کو؟ :(
ہم نے بچپن سے لے کر پچیس سال گزار دئے حیدرآباد میں۔ مگر کبھی ایسے بم دھماکے نظر میں نہیں‌ آئے۔ جو واقعہ کسی حد تک یاد ہے وہ غالباََ 1985ء کے فسادات ہیں جب "عابڈز" پر مسلمانوں کی دکانوں کو تباہ و برباد کر دیا گیا تھا۔ اور کئی ہفتوں‌ تک اس واقعے کے زیر اثر ہماری اپنے ہندو دوستوں‌ کے تعلقات میں‌ کشیدگی رہی تھی۔

اس دفعہ کے دھماکوں‌ میں‌ تو کافی اموات ہوئی ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
لمبینی پارک جیسے تفریحی مقام پر دھماکے ۔۔۔۔ دہشت گردی ہی کی علامت ہیں ، وہ دہشت گردی جس کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا ! :(
ہمارے محلے کا بھی ایک بارہ سالہ لڑکا گوکل چاٹ پر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

برسوں‌ پراناگوکل چاٹ ختم ہو گیا !! وہ چاٹ بھنڈار جہاں‌ ہم نے بلا لحاظ مذہب اپنے کئی دوستوں‌ کے ساتھ بارہ تیرہ سال کی عمر سے چاٹ کا مزہ لیا۔ (چونکہ ہمارا اسکول بھی وہیں تھا)۔ ہر سال جب بھی چھٹی پر حیدرآباد جانا ہوتا تو ہم اپنے کسی نہ کسی دوست کو وہاں بلا لیا کرتے تھے ملاقات بھی ہو جاتی اور گوکل چاٹ بھی۔

معلوم نہیں‌ کیا بلائیں‌ ہمارے پیارے شہر کو گھیر چکی ہیں؟
اس دفعہ کی ٹرپ میں حالاتِ حاضرہ کی تفصیلات معلوم ہو سکیں گی شائد۔
 

ساجداقبال

محفلین
انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ اللہ مرنے والوں کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ۔ اٰمین ثم اٰمین
 

ساجداقبال

محفلین
برائے کرم ابرار بھائی یہ تصاویر یہاں سے حذف کریں، کیونکہ یہاں خواتین اور بچے بھی آتے ہیں، جو کمزور دل ہوتے ہیں۔
 
Top