برقیائی گئی پانچ اسلامی و تاریخی کتب ۔

طالوت نے 'ای بکس کی تیاری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 30, 2010

  1. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    درج ذیل پانچ کتب / کتابچے برقیائی جا چکی ہیں ۔ لائبریری منتظمین و اراکین سے گزارش ہے کہ رہبری کریں تاکہ انھیں لائبریری میں شامل کیا جا سکے ۔

    تاریخ اسلام کا جائزہ (قران کی روشنی میں) - علامہ اسلم جیراج پوری

    دو اسلام - ڈاکٹر غلام جیلانی برق

    عمر سیدہ عائشہ ؓ پر ایک تحقیقی نظر - علامہ حبیب الرحمٰن کاندھلوی

    سبعہ اور عشرہ - اختلاف قراءت اور قراء حضرات – از جامع العلوم ، محدث العصر علامہ تمنا عمادی پھلواری

    حضرت زیدؓ از خواجہ محمد عبداللہ اختر ۔ بی اے امرتسری

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کیا یہ کتب کاپی رائٹ فری ہیں ؟
     
  3. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    جی ہاں ۔ علامہ حبیب کے علاوہ (کہ مجھے خبر نہیں) باقی مصنفین و مولفین کو انتقال پائے ہوئے بھی زمانہ بیت گیا ، اللہ ان کے معاملات آسان فرمائے ۔ اور تین کتب تو قیام پاکستان سے بھی قبل شائع ہوئی تھیں ۔ اب کسی پبلشر کی بدمعاشی ہو تو ہو ۔ وگرنہ آزاد ہیں اور علم کو آزاد ہی ہونا چاہیے۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ظہیر بھائی یہ کتابیں کس نے کمپوز کی ہیں اور کہاں ہیں؟
     
  5. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    جی یہ میں نے کمپوز کی ہیں ۔ دفتر والوں کی مہربانی ہے اتنا وقت بھی کبھی کبھار دے دیتے ہیں ۔ آپ کہیں تو آپ کو میل کر دوں (میل ضرور بھیجئے گا زپ میں) ۔
    وسلام
     
  6. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    لیکن اردو ویب کی لائبریری کدھر ہے؟
    بہتر ہے اسے اپنے بلاگ پر شائع کردیں۔
    یا اپنے بلاگ پر ہی ان کی پی ڈی ایف مہیا کردیں۔

    یہاں تو آپ نے اردو ویب کی لائبریری کو دھیان میں رکھ کر اتنی محنت کی
    تو آپ نے صرف وقت کی بربادی کی۔
    اور اگر لوگوں تک پہنچانے کے لیے کی تو آپ نے اچھا کام کیا:)
     
  7. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    بات یہ ہے فہیم کہ چونکہ اردو انٹر نیٹ کی دنیا میں میں اردو محفل کی نمائندگی کرتا ہوں تو اردو محفل لائبریری تو یقینا دھیان میں تھی ہی بلکہ سچی بات ہے کہ یہ تو دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے میرے پاس دفتر ی کمپیوٹر میں محفوظ تھیں مگر آج کل آج کل کرتے خاصا وقت ضائع ہو گیا ، اب دو چار دن سے محفل کی سالگرہ کی منادی ہو رہی ہے تو ان دنوں لاشعور میں محفل ذرا زیادہ حرکت میں ہے اسی لئے یہاں تک پہنچ گئیں ۔ اور رہی بات لوگوں کی تو یقینا یہ لوگوں تک ہی پہنچانے کی کوشش ہے ۔ اور بلاگ کا ذکر کر کے تو آپ نے افسردہ کر دیا ، چلے تھے بلاگر بننے ، دو تحریروں میں ہی ساری اکڑ فوں نکل گئی :) ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    ویسے اردو محفل لائبریری سے آپ کی شکایت بجا ہے ۔ جانے کیوں لائبریری اراکین پہلے سستی کا شکار ہوئے اور اب تو بالکل ساکت جامد ہو کر رہ گئے ہیں ۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ظہیر بھائی آپ خود ہی کیوں نہیں لائبریری میں پوسٹ کر دیتے۔
     
  10. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مجھے بھی افسردہ کردیا :rolleyes:
     
  11. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    اگر آپ کو برقی کتب لائبری میں کتابیں شامل کرنی ہیں تو آپ القلم لائبریری میں بھی اسے شامل کردیں-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,034
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    طالوت صاحب، کاپی رائٹس کا قانون یہ ہے کہ مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد اسکی تمام کتب پبلک ڈومین میں آ جاتی ہیں یعنی کاپی رائٹس فری ہو جاتے ہیں۔ اس میں تاریخِ اشاعت کا کچھ دخل نہیں ہے، لہذا بہتر ہے کہ آپ ایک بار پھر ان سب کتب کے کاپی رائٹس کا معائنہ کر لیں۔

    اردو ویب لائبریری کیلیے آپ کی اس گراں قدر کوشش پر میں ذاتی حیثیت سے اور محفل کے منتظم کی حیثیت سے تمام فورم کی طرف سے آپ کا شکر گزار ہوں۔ آپ اس محفل کے لائبریری سیکشن میں مناسب زمروں میں خود ہی یہ کتب پوسٹس کر دیں، اسکے بعد لائبریری کے موڈریٹرز ان کی ای بک بنانے وغیرہ والے کام، انشاءاللہ، کر لیں گے یا اگر آپ خود ہی ای بُک بنا سکتے ہیں تو کیا کہنے۔

    باقی علم کو جتنا بھی پھیلایا جائے کم ہے سو اگر آپ ان کو مزید فورمز پر بھی پوسٹ کر دیں گے تو کسی کوئی گلہ نہیں ہے، سب اردو کی ترویج کیلیے نا کہ نام و نمود کیلیے۔

    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  13. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    آپ خود سوچیں جس بات کو بتانے میں مجھے دو ماہ لگے وہ کام کرنے میں کتنا عرصہ درکار ہو گا ؟ لائبریری کی ناظمہ نظر آئی ہیں ان سے بات کرتا ہوں اور الف عین بھی تو ہیں ۔ پہلی برقیائی گئی کتاب کو انھوں نے ہی ترتیب دیا تھا ۔
    یہ ہفتہ تو جشن کا ہے اگلے ہفتے سے نئے سرے سے افسردہ ہوں گے ۔
    جی مجھے تو کوئی اعتراض نہیں ۔ مگراردو محفلوں سے شکایت ضرور ہے کہ وہ برقیائی گئی کتابوں تک رسائی کے لئے ممبر بننے کی شرط لگاتی ہیں۔ ورنہ اصل مقصد تو علم کی ترویج ہے ۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    جی ان میں سے تین صاحبان ، جناب برق ، اسلم جیراج پوری اور خواجہ محمد کے انتقال کو تو پچاس برس سے زیادہ گزر چکے ہیں ۔ باقی دو حضرات کو شاید اتنا عرصہ نہیں بیتا ۔ بہرحال میں کوشش کرتا ہوں کہ مکمل اور درست معلوم حاصل کر کے مطلع کروں ۔ لائبریری میں پوسٹ کرنے میں قباحت یہ ہے کہ کافی زیادہ صفحات ہیں اگر اس کی ایم ایس ورڈ پر پروف ریڈنگ ہو جائے پھر جہاں جہاں چاہیں رکھ دی جائیں تو شاید زیادہ مناسب ہو ۔ اور میں تو خود اس بات کے حق میں ہوں کہ چاہیں توفورم کے ریفرنس کے ساتھ چاہیں تو بغیر ریفرنس کے تمام اردو محفلوں کو کتب خصوصا برقیائی گئی اردو کتب کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ مجموعی طور پر ایک مناسب اور درست ریکارڈ بھی مہیا ہو اور قاری حضرات بھی غیر ضروری پیچیدگیوں سے نجات حاصل کر لیں کیونکہ مقصد اردو میں علم کا پھیلانا ہے نام و نمود ہرگز نہیں۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ظہیر بھائی ورڈ فائل آپ مجھے بجھوا سکتے ہیں تا کہ انہیں پڑھ تو سکوں۔
     
  16. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ویسے یہ تمام کتابیں اور ان کے مصنفین متنازع ہیں
    ان تمام کتابوں میں منفی انداز سے اسلام کی تصویر کشی کی گئی ہے
    اگر کوئی مثبت کتاب برقیائی جائے تو فائدہ زیادہ ہوگا
    ان کتابوں کو پڑھ کر شکوک وشبہات زیادہ پیدا ہوتے ہیں
    آپ نے محنت تو کی ہے ان کو برقیانے میں اللہ آپ کو اس کا بہتر اجر دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    غلام جیلانی برق اپنی کتاب دو اسلام سے رجوع کرچکے ہیں اور انہوں نے خود لکھا بھی ہے اور کہا بھی ہے کہ آئندہ میری اس کتاب کو شائع نہ کیا جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,828
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کوئی حوالہ؟
     
  19. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    حوالہ سردست میرے پاس موجود نہیں
    لیکن میں نے خود پڑھا ہے غلام جیلانی برق کا تفصیلی مضمون ہے اس کتاب سے رجوع پر
    کوشش کرتا ہوں مل جائے تو جلد یہاں بھی پیش کردوں گا
     
  20. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    محفل پر ہی یہ مواد ملا ہے مجھے اس بارے میں اس کو دیکھ لیں ذرا

    ڈاکٹر غلام جيلاني برق کي کتاب تاريخ حديث جو انہوں نے دو اسلام نام کتاب ميں بيان کيے گئے موقف سے رجوع کے بعد لکھي اسي سلسلہ کي ايک کڑي ہے اور خاصي مفيد کتاب ہے
    باذوق
    12 نومبر 2007, 10:33 ص
    ڈاکٹر غلام جيلاني برق کي کتاب تاريخ حديث جو انہوں نے دو اسلام نام کتاب ميں بيان کيے گئے موقف سے رجوع کے بعد لکھي اسي سلسلہ کي ايک کڑي ہے اور خاصي مفيد کتاب ہے
    شاکر القادری صاحب ، آپ نے بھی کیا یاد دلا دیا۔ بہت عرصہ قبل کی بات ہے میرے ایک بہت ہی قریبی ساتھی کو "دو اسلام" نامی کتاب مل گئی تھی اور وہ اس میں سے ایسیے ایسے اقتباسات سناتے تھے کہ پڑھ کر دماغ گھوم جاتا تھا۔ اور اُسی دوران والد محترم نے اس کتاب کے جواب میں مولانا مودودی اور مولانا تقی عثمانی صاحب کی کتب مطالعے کے لیے لا دی تھیں۔ ابھی تین چار سال قبل وہ کتاب ہاتھ لگی جو "دو اسلام" کا "ترکی بہ ترکی جواب" تھی !
    کتاب کا نام ہے : تفھیم اسلام بجواب دو اسلام
    مصنف کا نام سن کر شائد ہمارے بہت سے احباب کی پیشانی پر بل پڑیں۔۔۔۔۔۔۔
    ویسے تعجب کی ہی بات ہے۔ اور واقعی اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ ہدایت کی طلب میں رہنا چاہئے۔
    اس کتاب (تفھیم اسلام بجواب دو اسلام) کو پڑھ کر غلام جیلانی برق صاحب نے تو اپنے موقف سے رجوع کر لیا اور تدوین حدیث نامی بہترین کتاب تحریر کر کے حدیث سے محبت کا اپنا حق ادا کر گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
    اور تفہیم اسلام کے مصنف ۔۔۔۔۔۔ ؟ آپ جناب نے ٹھوکر کھائی اور جماعت المسلمین نامی ایک نئے فرقے کی داغ بیل ڈالی۔
    جی ہاں ، میں مسعود احمد بی۔ایس۔سی کی بات کر رہا ہوں !
    فرید احمد صاحب ، آپ کو یاد ہوگا کہ پردیسی بھائی کے ھدایہ فورم پر ایک صاحب عبداللہ_ کی آئی۔ڈی سے آتے تھے جو جماعت المسلمین کے نامہ نگار لگتے تھے۔ انہوں نے جماعت کا ویب سائٹ ایڈریس بھی دیا تھا جو اب میرے پاس نہیں ہے۔ میرا خیال ہے ان کی سائیٹ پر یہ کتاب (تفھیم اسلام بجواب دو اسلام) موجود ہوگی۔
    کم سے کم میرے مطالعے کی حد تک میں کہہ سکتا ہوں کہ دفاعِ حدیث میں جتنی بھی بہترین کتب لکھی گئی ہیں ، یہ کتاب بھی ان میں سے ایک ہے !!

    http://www.urduweb.org/mehfil/archive/index.php/t-9378.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر