کاشفی

محفلین
برطانیہ: عازمین کودھوکہ دینے والے پاکستانی شخص کے گھراور دفتر پر حملہ
HajjFraudinBritain_10-9-2013_121683_l.jpg

پاکستانی شخص کے گھر اور دفتر پر نامعلوم افرادنے حملہ کردیا۔ مانچسٹر میں ایشٹن ٹریلزکے مالک صابر رضاپر213 عازمین کو دھوکادینے کاالزام ہے۔ متاثرین نے دعویٰ کیاہے کہ حج ٹورآپریٹرنے تین ہزار ایک سوپاؤنڈ فی کس لیے تھے، تاہم ویزا لگائے بغیرپاسپورٹ آخر وقت پر واپس کردیے، اس طرح وہ حج کی سعادت سے محروم ہوگئے ہیں۔اس سال 20ہزاربرطانوی مسلمان فریضہ حج اداکریں گے تاہم ماضی کی طرح اس بار بھی کئی افراد فراڈ کے سبب حج پر نہیں جاسکے۔
 
Top