برائے اصلاح و تنقید (،غزل 34)

امان زرگر

محفلین
دل کی بربادی پہ حیراں میری چشمِ اشک بار
شاخسانہ خوش نگاہی کا مزاجِ سوگوار
ترکشِ مژگاں سے نکلا تیر کاری کس قدر
لحظہ بھر میں ہو گیا
قلبُ و جگر کے آر پار
قحط خوشیوں کا پڑا اب درد رقصاں شہر میں
کون میرا ہم نوا ہو کون میرا غمگسار
حزنِ لا حاصل مری ہستی میں شامل ہو چلا
ہو کسی دستِ کرامت سے مری جاں کو قرار
ہیں دیارِ عشق میں جاں سوز خندہ زن سبھی
ماتمِ ہستی بنا ڈالا کسی نے کاروبار

سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
بیابیہ کی کچھ اغلاط ہیں۔
ترکشِ مژگاں سے نکلا تیر کاری کس قدر
تیر کاری نہیں ہوتا، زخم کاری ہو سکتا ہے
قحط خوشیوں کا پڑا اب درد رقصاں شہر میں
دردرقصاں کی ترکیب عجیب ہے۔ دوسرے مصرع سے ربط کی کمی بھی ہے۔
ہو کسی دستِ کرامت سے مری جاں کو قرار
جاں کو قرار ہوتا ہے یا آتا ہے؟
ماتمِ ہستی بنا ڈالا کسی نے کاروبار
یہاں بھی ماتم ’کوُ کاروبار بنانا تو درست ہے، لیکن محض ماتم کاروبار بنانا؟
 

امان زرگر

محفلین
بہت شکریہ سر اس پہ محنت کرتا ہوں۔
بیابیہ کی کچھ اغلاط ہیں۔
ترکشِ مژگاں سے نکلا تیر کاری کس قدر
تیر کاری نہیں ہوتا، زخم کاری ہو سکتا ہے
قحط خوشیوں کا پڑا اب درد رقصاں شہر میں
دردرقصاں کی ترکیب عجیب ہے۔ دوسرے مصرع سے ربط کی کمی بھی ہے۔
ہو کسی دستِ کرامت سے مری جاں کو قرار
جاں کو قرار ہوتا ہے یا آتا ہے؟
ماتمِ ہستی بنا ڈالا کسی نے کاروبار
یہاں بھی ماتم ’کوُ کاروبار بنانا تو درست ہے، لیکن محض ماتم کاروبار بنانا؟
 

امان زرگر

محفلین
بیابیہ کی کچھ اغلاط ہیں۔
ترکشِ مژگاں سے نکلا تیر کاری کس قدر
تیر کاری نہیں ہوتا، زخم کاری ہو سکتا ہے
قحط خوشیوں کا پڑا اب درد رقصاں شہر میں
دردرقصاں کی ترکیب عجیب ہے۔ دوسرے مصرع سے ربط کی کمی بھی ہے۔
ہو کسی دستِ کرامت سے مری جاں کو قرار
جاں کو قرار ہوتا ہے یا آتا ہے؟
ماتمِ ہستی بنا ڈالا کسی نے کاروبار
یہاں بھی ماتم ’کوُ کاروبار بنانا تو درست ہے، لیکن محض ماتم کاروبار بنانا؟


دل کی بربادی پہ حیراں میری چشمِ اشک بار
شاخسانہ خوش نگاہی کا مزاجِ سوگوار

ترکشِ مژگاں سے نکلا تیر کیسا با ہدف
لحظہ بھر میں ہو گیا قلبُ و جگر کے آر پار

منزلِ عشاق کی دشواریوں کے تذکرے!
کون میرا ہم نوا ہو کون میرا غمگسار؟

حزنِ لاحاصل مری ہستی میں شامل ہو چلا
آئے کس دستِ کرامت سے مری جاں کو قرار

اس دیارِ عشق میں جاں سوز سارے سربلند
ماتمِ ہستی سبب اہلِ جنوں سب پُر وقار
 
آخری تدوین:
Top