برائے اصلاح (اک حقیقت یا فسانہ زندگی)

امان زرگر

محفلین
اک حقیقت یا فسانہ زندگی.
راز ہستی کا بہانہ زندگی.
ارتباط آب و گل اور رنگ و بو.
حسن فطرت کا نشانہ زندگی.
آشیاں سے اس پرے منظر کئی.
اک تلاش آب و دانہ زندگی.
اس کی وسعت میں نہاں ارض و سما.
ایک رمز صوفیانہ زندگی.
اتفاقی ہے تجرد ذات کا.
مجھ میں پنہاں صد زمانہ زندگی.
 
آخری تدوین:
آپ تو چھپے رستم نکلے، بھائی۔ بہت اعلیٰ۔
اتفاقی ہے تجرد ذات کا.
مجھ میں پنہاں صد زمانہ زندگی.
یہ شعر بالخصوص پسند آیا۔
میں نہایت شرمندہ ہوں کہ آپ سے پہلے گفتگوئیں نہ ہو سکیں۔ اب ان شاء اللہ حاضری لگواتا رہوں گا۔ کچھ تعلیمی مصروفیات ان دنوں ایسی آن پڑی ہیں کہ نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن۔بہرحال، آج کل میں کچھ باتیں تو آپ سے ان شاء اللہ ہوں گی۔ :):):)
 

امان زرگر

محفلین
جملہ صاحبان کی آراء قابل صد احترام مگر محترم الف عین صاحب کی آراء بندے کے لئے درجہ سند کی حامل، وہ شفقت فرمائیں گے تب ہی یہ غزل صفحہ بزم سخن سے زینت قرطاس دیوان ہو سکے گی.
 
Top