فارسی شاعری بخارا میں شیعہ سنی نزاع کے بعد صدرالدین عینی کے منظوم تأثرات

حسان خان

لائبریرین
۱۳۲۸ ہجری میں شہرِ بخارا کے شیعوں اور اہلِ سنت کے درمیان فرقہ ورانہ نزاع اور مناقشہ برپا ہو گیا تھا جس کے خاموش اور مہار ہو جانے کے بعد بابائے ادبیاتِ تاجک استاد صدرالدین عینی نے اِس فاجعے پر ایک تأثراتی نظم لکھی تھی جس کے چند اشعار اُنہوں نے اپنی کتاب 'تاریخِ انقلابِ فکری در بخارا' (۱۹۱۸ء) میں شامل کیے ہیں۔ اِسی کتاب کو ماخذ بناتے ہوئے اُنہی اشعار کے مفاہیم کو اپنی فہم کے بقدر اردو میں منتقل کرنے کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔

انقلابِ دهر و دورِ چرخِ و کارِ روزگار
درسِ عبرت می‌دهد با هر که باشد هوشیار
گر به نعمت، گر به محنت، گر به عزت، گر به ظلم
امتحان‌گاه است ما را صحنهٔ لیل و نهار
گر به کف شد دولتِ گیتی، نمی‌باید غرور
گر به سر شد محنتِ عالم، بباید اصطبار
شکر می‌باید، که از حدِ شمار افزون بوَد
نعمتِ حق را، که افزون است از حدِ شمار
ناسپاسی سر زند، استغفر الله العظیم
انتقامِ ایزدی را بُرد باید انتظار
وآن گه از آن شعله در یک دم نه تر ماند، نه خشک
وآن گه از آن باد در عالم نه گل ماند، نه خار
چون وزید امروز بادِ بی‌نیازیِ خدا
در بخارا بُرد از پیر و جوان صبر و قرار
فتنه‌ای افتاد، زایل گشت از تن‌ها شکیب
وقعه‌ای سر زد، که بیرون کرد از جان‌ها دِمار
فتنهٔ شیعی و سنی، که از این رو تا به حال
عالمِ اسلام چندین بار گشته تار و مار
خانمان‌ها زین الم این دفعه هم تاراج یافت
گل‌عذاران زین ستم این بار هم غلطیده خوار
رفت جانِ یک جهان بی‌چاره بر چنگِ اجل
ماند جسمِ یک گروه افتاده بر خنجر دوچار
کام‌ها شد از سمومِ محنت و غم تلخ و شور
دیده‌ها شد از هجومِ خونِ حسرت تنگ و تار
یأس حاصل شد چنان از زندگانی خلق را
هر که بر خود دید حالِ نزع و وقتِ احتضار
یا کریم از محضِ لطفِ عام و فضلِ شاملت
عفو کن نقصان و تقصیراتِ ما را درگذار
یا غفور، از ما نیاید پیشه، الّا معصیت
یا غنی، از ما نباشد تحفه، الّا افتقار
تا به کَی باشیم در کنجِ جهالت مستقیم؟
تا به کَی باشیم در فکرِ ذلالت استوار؟
تا به چندین ریختن خونِ برادر جای آب؟
تا کجا‌ها کوفتن بر فرقِ مادر جای مار؟
خودکُشی بهرِ چه؟ از بیگانگان آریم شرم
دوست‌آزاری چرا؟ از دشمنان داریم عار
خونِ مؤمن ریختن بر مؤمنین کَی شد روا؟
مالِ مسلم تاختن بر مسلمین کَی شد شعار؟
مسلم از مسلم سلامت باشد، این قولِ رسول
گفته‌است: "المؤمنونَ اِخوةٌ" - پروردگار
(صدرالدین عینی)


ترجمہ:
انقلابِ دہر و دورِ چرخ و کارِ روزگار ہر اُس شخص کو درسِ عبرت دیتے ہیں جو ہوشیار ہے۔
اگر نعمت کے ساتھ ہو، اگر رنج کے ساتھ ہو، اگر عزت کے ساتھ ہو، یا اگر ظلم کے ساتھ ہو، یہ لیل و نہار کا میدان ہمارے لیے امتحان گاہ ہے۔
اگر کف میں دولتِ گیتی آ جائے تو غرور نہیں کرنا چاہیے؛ اور اگر رنجِ عالَم کا آغاز ہو جائے، تو صبر کرنا چاہیے۔
حدِ شمار سے افزوں نعمتِ حق کا شکر (بھی) حدِ شمار سے زیادہ ہونا چاہیے۔
اگر ناشکری شروع ہو جائے، استغفر اللہ العظیم، تو پس انتقامِ ایزدی کا منتظر رہنا چاہیے۔
اور پھر اُس وقت اُس شعلے سے ایک ہی لمحے میں نہ تر باقی رہتا ہے، نہ خشک؛ اور اُس وقت اُس باد سے عالم میں نہ گل باقی رہتا ہے نہ خار۔
آج جب خدا کی بے نیازی کی باد حرکت میں آئی تو بخارا میں وہ پیر و جواں سے صبر و قرار لے گئی۔
ایک فتنہ گرا، جس سے جسموں سے صبر زائل ہو گیا؛ ایک واقعہ سرزد ہوا، جس نے جانوں کو ہلاک کر دیا۔
شیعہ و سنی کا فتنہ کہ جس کے باعث تا حال عالمِ اسلام کئی بار تار و مار ہوا ہے۔
اِس الم سے اِس دفعہ بھی خانماں تاراج ہو گئے؛ اِس ستم سے اِس بار بھی گل عذاراں خوار حالت میں غلطیدہ ہو گئے۔
ایک عالَم کی جاں بے چارگی کے ساتھ موت کے چنگل میں چلی گئی؛ ایک گروہ کا جسم خنجر سے دوچار ہو کر بے اختیار غلطاں ہو گیا۔
سمومِ رنج و غم سے تالو تلخ و شور ہو گئے؛ ہجومِ خونِ حسرت سے دیدے تنگ و تار ہو گئے۔
مردم کو زندگانی سے ایسی مایوسی ہو گئی کہ ہر کسی کو خود پر حالتِ نزع اور وقتِ احتضار نظر آنے لگا۔
یا کریم! محض اپنے لطفِ عام و فضلِ شامل سے ہماری کوتاہی کو عفو کر اور ہماری تقصیروں سے درگذر فرما۔
یا غفور! ہمارا پیشہ بجز معصیت کچھ نہیں ہے؛ یا غنی! ہمارا تحفہ بجز تہی دستی کچھ نہیں ہے۔
ہم کب تک گوشۂ جہالت میں قائم رہیں گے؟ ہم کب تک فکرِ ذلالت میں استوار رہیں گے؟
تا چند آب کی بجائے خونِ برادر بہتا رہے گا؟ تاکجا سانپ کی بجائے فرقِ مادر پر ضرب لگائی جاتی رہے گی؟
خودکُشی کس لیے؟ ہمیں بیگانوں سے شرم آتی ہے؛ دوست آزاری کیوں؟ ہمیں دشمنوں سے عار محسوس ہوتی ہے۔
مؤمنوں پر مؤمن کا خون بہانا کب روا ہو گیا؟ مسلم کے مال کو غارت کرنا مسلموں کا کب سے شعار ہو گیا؟
"مسلم، مسلم سے سلامت ہے"، یہ قول رسول ہے؛ جبکہ پروردگار نے "المؤمنونَ اِخوةٌ" کہا ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
مؤمنوں پر مؤمن کا خون بہانا کب روا ہو گیا؟ مسلم کے مال کو غارت کرنا مسلموں کا کب سے شعار ہو گیا؟
"مسلم، مسلم سے سلامت ہے"، یہ قول رسول ہے؛ جبکہ پروردگار نے "المؤمنونَ اِخوةٌ" کہا ہے۔​
 
Top