بجلی کی قیمت میں بیاسی پیسے فی یونٹ کمی

الف نظامی

لائبریرین
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں بیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے ،نئی قیمت کا اطلاق ماہ جولائی میں صارفین کے بلوں پر ہو گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا)حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا میں ہونے والے اجلاس میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ مئی کے مہینے میں
  • بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا
  • فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی
  • اور لائن لاسز بھی کم ہو کر چودہ پیسے فی یونٹ رہ گئے ہیں
مئی کے مہینے میں سات ارب چھیاسٹھ کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر باسٹھ ارب روپے لاگت آئی اور بجلی کی پیداواری لاگت میں اٹھارہ ارب روپے کمی ہوئی جس کے باعث بیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی۔ نیپرا نے استدعا منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کئی دفعہ یہ ڈرامہ کر چکے ہیں۔ پیٹرول 5 روپے بڑھا کر 80 پیسے سستا کر دیتے ہیں۔ ایسے ہی بجلی کے نرخوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
 
کئی دفعہ یہ ڈرامہ کر چکے ہیں۔ پیٹرول 5 روپے بڑھا کر 80 پیسے سستا کر دیتے ہیں۔ ایسے ہی بجلی کے نرخوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

پیٹرول کی قیمتیں تو انٹرنیشنل مارکیٹ سے منسلک ہیں یہی وجہ ہے کہ اس میں کمی بیشی اتی ہے
بدقسمتی سے بجلی کی اس کم قمیت کا فائدہ کراچی والوں کو نہیں۔ پتہ نہیں ن کو کراچی سے کیا دشمنی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کم ازکم یہ کریڈٹ تو دیں کہ حکومت کمی بھی کرتی ہے
بجلی کوئلہ اور پانی پر ائے گی تو اور کمی ہوگی۔ اضافہ اس لیے ہوتا ہے کہ بجلی زیادہ ابھی ائل پر ہے
آپ نے خود ہی تو کہا ہے کہ بجلی ابھی آئل پر ہے تو آئل کی قیمت بھی تو انٹرنیشنل مارکیٹ سے منسلک ہے۔
 
Top