کاشفی

محفلین
بجلی سبسڈی ختم کرنے سے پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی
195482_38398567.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ روپے کی قدر کم ہونے اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے پاکستان میں مہنگائی بڑھ جائیگی۔ آئندہ سالوں میں معاشی ترقی کی شرح میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے عالمی اقتصادی آؤٹ لک کی نئی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مالی اور بیرونی خسارے کو کم کرنے کے اقدامات سے پاکستان کی شرح ترقی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔ سیاسی خطرات کے انڈیکس کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے بلند ترین شرح والے ممالک میں ہوتا ہیں۔ مقامی اور خطے کے عوامل بدستور ترقی کیلئے خطرے کا باعث بنے رہیں گے۔ خطے میں سیاسی پیش رفت ناکام ہونے سے اصلاحات میں تاخیر ہو گی۔2012 میں چار اعشاریہ چار فیصد کی سطح پر رہنے والی پاکستانی معیشت 2014 میں دو اعشاریہ پانچ فیصد پر آ جائے گی۔2014 میں بیروزگاری کی شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر چھ اعشاریہ نو فیصد پر پہنچ جائے گی۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحات، ترسیلات زر ، زرعی پیداوار میں استحکام ، عالمی اداروں اور دوست ممالک کی امداد سے آئندہ سالوں میں معاشی ترقی بڑھے گی۔ 2014 تک مہنگائی میں اضافے کی شرح اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو گی۔
 
Top