بتا دیں پلیز

السلام و علیکم

اردو محفل پر پہلے بھی یہ سوال کیا گیا تھا کافی پرانی بات ہے لیکن مجھے کچھ خاص سمجھ نہیں آئی جواب کی مد میں اسی لیے اب وہی سوال میں کرنے والا ہوں امید ہے مجھے آپ لوگ بہترین جواب دیں گے سوال زیادہ بڑا نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ آر ایس ایس فیڈ کیسے بنائی جائیں میں القلم کے لیے آر ایس ایس کے چکر میں ہوں پتہ نہیں کیا بنتا ہے بس ایک چیز دماغ میں آئی سوچا پوچھ لوں اگر آسان ہوئی تو کر لوں گا نہیں تو بیٹھا رہوں گا کیونکہ آتا جاتا تو کچھ ہے نہیں :)

کل ایک لینک دیکھ رہا تھا محفل کی آر ایس ایس فیڈ کا لیکن وہ کام نہیں کر رہا شاید وہ والی پی ایچ پی فائل نہیں ہے سائٹ پر خیر یہ تو آپ بہتر جانتے ہیں بس مجھے اگر کوئی صاحب بتا دیں کہ یہ کیسے ممکن ہے تو مہربانی ہو گی :)
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی آپ ہی کچھ بتائیں ہمیں تو خود نہیں پتہ کہ آر ایس ایس فیڈ کیسے بنائی جاتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیضان، آپ القلم پر کس حصے کی آر ایس ایس فیڈ تیار کرنا چاہتے ہیں؟ خود سے کوئی پروگرام لکھنا تو مشکل ہو گا۔ اگر آپ القلم فورم کی آر ایس ایس فیڈ فراہم کرنا چاہتے ہیں تو phpbb کے اس سلسلے میں کوئی موڈ تلاش کریں۔ محفل فورم کی آر ایس ایس فیڈ درست کام کرتی ہے۔ ملاحظہ کریں۔۔
 
جی نبیل بھائی اب ٹھیک ہیں میرا خیال ہے آر ایس ایس کے حوالے سے جو پہلے بات چیت ہوتی رہی ہے اس مین جو لنک دیا گیا تھا وہ درست نہیں تھا اس لیے اس ٹائم اوپن نہیں ہوئی۔ جہاں تک القلم کی بات ہے تو پوری فورم کی بنانی ہیں مجھے ۔ اگر موڈ والی بات سے مسئلہ حل ہو جائے تو میں اس کی تلاش کروں گا آپ والی بات درست ہے کوڈنگ لکھنے میں تو کافی وقت لگے گا اور پھر مجھے یہ کوڈنگ آتی ہی نہیں میں لکھوں گا کیا ۔:)

نبیل بھائی بہت بہت شکریہ آپ کا دعا لازمی کیا کریں ہمارے لیے القلم کے لیے اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور آپ کے ارادوں میں کامیابی دے ۔
 
Top