بتائو نواز شریف نے کتنا انکم ٹیکس جمع کرایا۔

12 نومبر کو ہارون الرشید روزنامہ جنگ میں‌ کالم میں لکھتے ہیں۔

میاں محمد نواز شریف نے امسال پانچ ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔ یہ معمولی اخبار نویس ہر سال 64/ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کرتا ہے۔ :rollingonthefloor:

صرف پانچ ہزار روپے
پورے بزنس ایمپائر کا مالک صرف صرف پانچ ہزار روپے ٹیکس دے رہا ہے

رائیونڈ محل کا کس کی ملکیت ہے اور اس کا پراپرٹی ٹیکس کتنا آتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
نواز شریف صاحب نے جواب دے دیا ہے اس سوال کا ایک انٹرویو کے دوران جو 17 نومبر کو حامد میر اور سہیل وڑائچ نے جیو ٹی وی کے پروگرام "کیپیٹل ٹاک" کے لیے ریکارڈ کیا۔ آپ بھی سنیے۔
چند اقتباسات تحریراً:
حامد میر: میرا پہلا سوال جو ہے وہ براہ راست آپ کے بارے میں ہے۔۔۔۔ (نواز شریف کی اس قدر پراپرٹی، انڈسٹریز، فارم ہاؤسز، وغیرہ کے مالک ہونے کا تذکرہ) اور ٹیکس دیتے ہیں آپ پانچ ہزار روپے۔ اس کا کیا جواب ہے آپ کے پاس؟ 1:10
نواز شریف: (جواباً انھوں نے 1971 سے لے کر مشرف تک بے شمار گلے کیے تمام مخالف پارٹی کی حکومتوں سے جنھوں نے ان کی فیکٹریاں بند کروائیں، جہاز ڈبوئے، ملکیتوں پر قبضے کیے اور اس کا حساب مانگا۔ گذشتہ اربوں روپے کے ٹیکسوں کا ذکر مگر اس سال کے پانچ ہزار روپے ٹیکس کا براہ راست جواب ندارد) 1:45 تا 7:37
(آخر کار) سہیل وڑائچ: لیکن یہ لوگ الیکشن کمیشن کے گوشوارے کیوں کوٹ کرتے ہیں؟ 7:38
وہ تو۔۔۔ وہ تو میرے حصے میں اب جو ہے وہی ہو گا نا۔۔۔ یہ (حصے میں آیا ہوا) بھی مشرف نے لے لیا تھا۔۔۔
میں تو کہتا ہوں جی کہ سیاست میں ہیں تو یہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ یہ بھی زیادہ ہے

میں تو کہتا ہوں کہ۔۔۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ جو کچھ۔۔۔ جو ہمارے ساتھ کچھ سلوک ہوا ہے۔۔۔ وہ۔۔۔ کبھی کبھی سوچ کے بڑا دکھ ہوتا ہے۔۔۔ سعودی عرب بھیج دیا۔۔۔ 7:40 تا 8:05
(بعد ازاں وہی گذشتہ زیادتیوں کا رونا)
 
گرائیں

محفلین
بھئی ٹیکس نہ دینا ان کا حق ہے۔ اتنی زیادتیاں جو ہوئی ہیں ان کے ساتھ۔

اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی؟
 
خورشیدآزاد

محفلین
نواز شریف صاحب نے جواب دے دیا ہے اس سوال کا ایک انٹرویو کے دوران جو 17 نومبر کو حامد میر اور سہیل وڑائچ نے جیو ٹی وی کے پروگرام "کیپیٹل ٹاک" کے لیے ریکارڈ کیا۔ آپ بھی سنیے۔
چند اقتباسات تحریراً:
حامد میر: میرا پہلا سوال جو ہے وہ براہ راست آپ کے بارے میں ہے۔۔۔۔ (نواز شریف کی اس قدر پراپرٹی، انڈسٹریز، فارم ہاؤسز، وغیرہ کے مالک ہونے کا تذکرہ) اور ٹیکس دیتے ہیں آپ پانچ ہزار روپے۔ اس کا کیا جواب ہے آپ کے پاس؟ 1:10
نواز شریف: (جواباً انھوں نے 1971 سے لے کر مشرف تک بے شمار گلے کیے تمام مخالف پارٹی کی حکومتوں سے جنھوں نے ان کی فیکٹریاں بند کروائیں، جہاز ڈبوئے، ملکیتوں پر قبضے کیے اور اس کا حساب مانگا۔ گذشتہ اربوں روپے کے ٹیکسوں کا ذکر مگر اس سال کے پانچ ہزار روپے ٹیکس کا براہ راست جواب ندارد) 1:45 تا 7:37
(آخر کار) سہیل وڑائچ: لیکن یہ لوگ الیکشن کمیشن کے گوشوارے کیوں کوٹ کرتے ہیں؟ 7:38
وہ تو۔۔۔ وہ تو میرے حصے میں اب جو ہے وہی ہو گا نا۔۔۔ یہ (حصے میں آیا ہوا) بھی مشرف نے لے لیا تھا۔۔۔
میں تو کہتا ہوں جی کہ سیاست میں ہیں تو یہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ یہ بھی زیادہ ہے

میں تو کہتا ہوں کہ۔۔۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ جو کچھ۔۔۔ جو ہمارے ساتھ کچھ سلوک ہوا ہے۔۔۔ وہ۔۔۔ کبھی کبھی سوچ کے بڑا دکھ ہوتا ہے۔۔۔ سعودی عرب بھیج دیا۔۔۔ 7:40 تا 8:05
(بعد ازاں وہی گذشتہ زیادتیوں کا رونا)

فاتح صاحب آپ نے بھی یہاں ڈھنڈی مار لی۔۔۔۔پلیز ایسا نہ کریں‌یہ زیادتی ہے۔

نواز شریف: انکم ٹیکس کتنا دیا ہے، ایکسائز ٹیکس کتنا دیا ہے اور سیل ٹیکس کتنا دیا ہے۔۔۔اربوں روپے میں اربوں میں۔۔ 5:00 تا 6:50
حامد میر: پانچ ہزار نہیں دیا اربوں میں دیا ہے؟
نوازشریف: میں تو کہتا ہوں آپ بھی ان کی باتوں میں آجاتے اصل حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سہیل وڑائچ: لیکن یہ لوگ الیکشن کمیشن کاکوٹ کیا انہوں‌نے؟
نوازنوشریف: دیکھیں میری ذات کو آپ نہ دیکھیں میری ذات بھی ان سب چیزوں‌سے منسلک ہے۔۔۔۔یہ اثاثے جن کا میں ذکر کررہا ہوں یہ فیملی کی ملکیت ہیں۔۔۔۔۔۔جب ہم ملک سے باہر تھے تو چھ ارب روپیہ ہم نے حکومت کو انکم ٹیکس ، ایکسائز ڈیوٹی اور سیل ٹیکس کی شکل میں ادا کیا ہے۔۔۔اگر وہ ادا نہ کرتے تو میری جیب میں آتا نا۔۔۔۔چھ سو کروڑ روپے کی میں جو بات کررہاہوں یہ اس وقت بھی ہم نے ادا کیا ہے جب ہم ملک سے باہر تھے۔۔۔اصل حقیقت کچھ اور۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
خورشید آزاد صاحب! محفل پر میرا گذشتہ تین سالوں کا ریکارڈ گواہ ہے کہ میں نے کبھی کسی پارٹی یا جماعت کی طرفداری نہیں کی۔ اس پر بھی آپ نے میرے سر پر "ڈنڈی مارنے" کا جو ڈنڈا دے مارا ہے، میں اس پر خاموش ہوں۔ :)
قبلہ ذرا مکمل ویڈیو دیکھیے اور بالکل نیوٹرل ہو کر۔ اور پھر یہ بتائیے گا کہ پوچھا اس سے جا رہا ہے کہ اس نے "اس سال انکم ٹیکس" کتنا ادا کیا؟ اور وہ سوال کی لسی بناتا چلا جا رہا ہے اور گذشتہ ٹیکسوں کی مالیت کا ذکر کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ "ہمارے خاندان کی" فیکٹریوں نے ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کتنا دیا۔ "بھولا" واقعی "بھولا" بن کر دکھا رہا ہے۔ کیا اسے اور آپ کو بھی یہی معلوم نہیں کہ "انکم ٹیکس" اور پراڈکٹس پر کٹ جانے والے سیلز ٹیکس یا ایکسائز ڈیوٹی میں کیا فرق ہے؟ اس نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ اس نے پانچ ہزار سے زائد "انکم ٹیکس" دیا ہے۔
خیر میں اس دھاگے پر مزید کچھ لکھنا وقت کا زیاں سمجھتا ہوں کہ آپ ایسے صاحبِ علم فرد کی جانب سے ہی "ڈنڈی مارنے" کا الزام لگ گیا۔ "سلاماً"
 
آفت

محفلین
کیا نواز شریف کی اپنی فیکٹریوں اور ملوں کے بغیر کوئی حثیت ہے ۔ ان ملز اور فیکٹریز نے جتنا ٹیکس مختلف مد میں دیا کیا کسی اور طرف سے اتنا ٹیکس حکومتی خزانے میں آیا ؟؟؟ مجھے اس سوال کی سمجھ نہین آئی ۔
اگر نواز شریف نے زاتی حثیت سے نہین بلکہ اپنے کاروبار سے ٹیکس دیا تو گیا تو نواز شریف کی جیب سے ہی نا ۔
ٹیکس چوری کرنا بھی کرپشن ہے لیکن نواز شریف نے نہ این آر او جیسے کالے قانون سے اس پر فائدہ اٹھایا اور نہ کہین سے اپنے ٹیکس معاف کروائے تو کیوں پردیس مشرف نے ان کے خلاف ایکشن نہین لیا؟؟؟؟
 
محترمہ میری ایک جانے والی بیوہ خاتون کے دوسو گز گھر کا صرف پراپرٹی تیکس دس ہزار روپے ہے سالانہ
اور نواز شریف نے کا انکم ٹیکس پانچ ہزار روپے ہے سالانہ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یہ کھلا تضاد ہے
 
آفت

محفلین
بھائی ان کی زاتی پراپرٹی ہے اس پر انہوں نے جتنا بھی ٹیکس دیا اگر غلط تھا تو پردیس مشرف نے ان کو کیوں نہیں پکڑا ؟؟؟؟؟
یہ بھی تو کھلا تضاد ہے ۔ :grin:

محترمہ میری ایک جانے والی بیوہ خاتون کے دوسو گز گھر کا صرف پراپرٹی تیکس دس ہزار روپے ہے سالانہ
اور نواز شریف نے کا انکم ٹیکس پانچ ہزار روپے ہے سالانہ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یہ کھلا تضاد ہے
 
ساجد

محفلین
پاکستان میں صرف وہ شخص پورا انکم ٹیکس ادا کرتا ہے کہ جسے ٹیکس کٹنے کے بعد تنخواہ ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر کارو باری ، جاگیر دار ، سیاستدان ، کارخانہ دار یا کسی بھی شعبہ سے متعلقہ آدمی، جہاں تک اُس کا بس چلے، ٹیکس چوری کرتا ہے۔
سیاستدان چونکہ زیادہ با اثر ہیں اس لئیے حصہ بقدر جثہ کے مصداق وہ بڑے چور ہیں۔
 
Top