باکمال و لازوال و اکمل و کامل حسین

الف نظامی

لائبریرین
عزمِ انسانی کی تازہ وارداتِ دل حسین
معنی ذبحِ عظیمی ، عظمتِ کامل حسین​
رشتہ قرب و مدارج ہائے اعلی کے امام
جذبہ قربانی اسلام کے حامل حسین​
عشق و نورِ مصطفی کی زندہ تابانی شہید
لائق صد آفرین و فخر کے قابل حسین​
بُزِ ابراہیم ، بقرِ موسی ، شترِ مصطفی
ارتقائے روحِ انسانی کی ہیں منزل حسین​
لی معلا قرب و قربانی ہیں انجامِ شہید
اہتمام حجتِ عشاق کے قابل حسین​
نورِ حق کی خود میں تابانی کے شاہد ہیں شہید
زندہ جاوید کے انوار کی منزل حسین​
خاطر ناموس امت ہر شہادت تھی عزیز
مصطفائی کے ہر اک انداز کے حامل حسین​
اب حقیقت سب شہیدوں کی ہوئی منزل حسین
ہر شہادت میں جمیعت کی ہوئے شامل حسین​
قربِ حق ہے اے ولی قربانی مثلِ حسین
باکمال و لازوال و اکمل و کامل حسین
ولی الدین​
 
Top