اے ٹی ایم فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

کیا آپ مجموعی طور پر اے ٹی ایم سروسز سے مطمئن ہیں؟


  • Total voters
    6

فرقان احمد

محفلین
چند احتیاطی تدابیر!

1. ایسی اے ٹی ایم مشینیں جہاں عام طور پر رش رہتا ہے، وہاں سکیمنگ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے انہیں استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

2. اگر آپ کسی اے ٹی ایم مشین کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو مشین پر موجود کسی بھی تبدیلی کو نظرانداز نہ کریں، ایسی مشین پر کارڈ ہرگز استعمال نہ کریں، اور متعلقہ بینک کو اطلاع دیں۔

3. بینک کے ساتھ یا بینک کے اندر موجود اے ٹی ایم مشینیں نسبتاً محفوظ ہوتی ہیں۔

4. صارف دو اکاؤنٹس رکھیں، جن میں سے ایک اکاؤنٹ کا اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ جاری کروائیں اور اس اکاؤنٹ میں صرف ضرورت کے مطابق رقم رکھیں۔ تاکہ ہیکنگ ہونے کی صورت میں بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

فرحت جاوید کا مکمل ریسرچ آرٹیکل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

ہادیہ

محفلین
معلوماتی!!
میں مطمئن اس لیے بھی ہوں کیونکہ ابھی زیادہ استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ صرف 2 بار کیا ہے۔۔
 
Top