جون ایلیا اے صبح! میں اب کہاں رہا ہوں۔۔۔جون ایلیا

فرحت کیانی

لائبریرین
اے صبح! میں اب کہاں رہا ہوں
خوابوں ہی میں صرف ہو چکا ہوں

کیا ہے جو بدل گئی ہے دنیا
میں بھی تو بہت بدل گیا ہوں

میں جُرم کا اعتراف کر کے
کچھ اور ہے جو چُھپا گیا ہوں

میں اور فقط اسی کی تلاش
اخلاق میں جھوٹ بولتا ہوں

رویا ہوں تو اپنے دوستوں میں
پر تجھ سے تو ہنس کے ہی ملا ہوں

اے شخص! میں تیری جستجو میں
بےزار نہیں ہوں، تھک گیا ہوں

۔۔۔۔۔جون ایلیا
 

سارہ خان

محفلین
بہت اچھا لگا سسٹر اتنے دنوں بعد پھر سے اتنی اچھی شاعری پوسٹ کرتے ہوئے ۔۔
جوں ایلیا تو میرے فیورٹ شاعر ہیں ۔۔ اور یہ غزل بھی ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اب لگ رہا ہے کہ فرحت پھر سے صحیح معنوں میں فعال ہو رہی ہیں۔
بہت شکریہ فرحت یہ شاعری شیئر کرنے کا۔
 

زونی

محفلین
اے شخص! میں تیری جستجو میں
بےزار نہیں ہوں، تھک گیا ہوں



زبردست بہت خوب غزل ھے بہت شکریہ فرحت شئیرنگ کیلئے:)
 
Top