اے ایس ڈی ویوور

حسیب

محفلین
السلام علیکم
bookspk نامی ایک ویب سائٹ ہوا کرتی تھیں جہاں کتابیں اے ایس ڈی فارمیٹ میں ہوتی تھی اور انہوں نے اس کا ایک ویوور بھی بنایا ہوا تھا جو اب نہیں چلتا وہ ویب سائٹ بھی بند ہے
گٹ ہب پہ اس کے متعلق کچھ مواد پڑا ہے کیا اس سے ویوور بن سکتا ہے
GitHub - pierreroudier/asdreader: Reading ASD Binary Files in R
https://cran.r-project.org/web/packages/asdreader/asdreader.pdf
 

اسد

محفلین
یہ دونوں مختلف فورمیٹ ہیں۔ bookspk والوں نے کمائی کے لیے عام تصویری پی ڈی ایف فائلوں کو پاسورڈ لگا دیا تھا اور ایکسٹینشن اے ایس ڈی رکھ دی تھی۔ نام نہاد اے ایس ڈی ریڈر (جو کہ محض ایک پی ڈی ایف ریڈر تھا) میں یہ پاسورڈ رکھ دیا تھا، جب آپ فائل کھولتے تھے تو یہ ریڈر کتاب کھولنے سے پہلے تین، چار اشتہار دکھاتا تھا اور اس کے بعد کتاب کھولتا تھا۔ اگر کسی کو پاسورڈ معلوم ہو تو کسی بھی پی ڈی ایف ریڈر میں یہ فائلیں کھولی جا سکتی ہیں۔
آپ کے دیے ہوئے روابط 'سپیکٹروسکوپی' کی اے ایس ڈی فورمیٹ کے لیے ہیں، جن کا ان کتابوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:
Top