ای بکس کی ہوسٹنگ کس طرح کی جائے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اگرچہ ابھی تک لائبریری پراجیکٹ کا ای بک بنانے کا ورک فلو سٹریم لائن نہیں ہوا ہے لیکن اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ کام ہو رہا ہے۔ اسی لیے میں میں چاہتا ہوں کہ ان ای بکس کی اپلوڈنگ کے کام کی وضاحت بھی ہو جائے۔ میرے ذہن میں اس وقت ذیل کے آپشن موجود ہیں:

۔ ای بکس کو بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کرنا۔ میرے خیال میں یہ آپشن قابل استعمال نہیں ہے۔
۔ ای بکس کو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کرنا۔ اس کے لیے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں علیحدہ زمرہ جات بنائے جا سکتے ہیں جہاں یہ ای بکس اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
۔ ای بکس کو براہ راست لائبریری سائٹ پر اپلوڈ کرنا۔ لائبریری وکی سائٹ پر فائل اپلوڈنگ کی سہولت موجود ہے۔
۔ ایک آپشن یہ بھی ہے کہ ای بکس منیج کرنے کے لیے MyBooks ٹائپ کا کوئی سوفٹویر انسٹال کیا جائے۔

اس سلسلے میں باقی دوستوں کی آراء درکار ہیں۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اگر ایک اور نئ سائٹ ہو جہاں محض ڈاؤن لوڈ مہیا ہو تو وہ اور بہتر ہے، جس طرح میری آئی فاسٹ بیٹ والی سائٹ ہے، ان خطوط پر۔
اور گر یہی اردو لائبریری کی ،ستقل سائٹ رہے تو۔۔ میرا ووٹ وکی پر ہی مہیا کرنے کا۔۔ ۔
 

زیک

مسافر
وکی پر بہترین رہے گا مگر اپلوڈ کرنے کی سائز لمٹ کا کوئی علاج کرنے پڑ؁ گا
 
Top