ایک کوشش:پردہ کیا کریں

عاطف ملک

محفلین
محترم حسیب احمد حسیب صاحب کا کلام پڑھنے کے بعد چند اشعار لکھے ہیں جو کہ اساتذہ کرام بالخصوص محترم اعجاز عبید اور محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

بے پردگی حرام ہے، پردہ کیا کریں
بہنوں کو یہ پیام ہے، پردہ کیا کریں
پردہ ہے دل کا، آنکھ کا، اس میں بدن کا کیا؟
دھوکہ یہ خوب عام ہے، پردہ کیا کریں
جذبات کی حدت میں جو ہوتی ہے سرکشی
اس کی یہی لگام ہے، پردہ کیا کریں
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی آپ اور
عقبیٰ میں بھی انعام ہے،پردہ کیا کریں
ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
کیسا حسیں مقام ہے، پردہ کیا کریں
آسان گو نہیں ہے، اجر بھی تو دیکھیے
کوثر کا میٹھا جام ہے، پردہ کیا کریں
سوچیں تو آخرت کا سفر ہے بہت کٹھن
دنیا تو ایک گام ہے، پردہ کیا کریں
فرمانِ ذوالجلال "جَلَابِیبِھِن" کے بعد
حجت ہوئی تمام ہے، پردہ کیا کریں
عاطف کے بھائیوں کو بھی اس میں نہیں ہے چھوٹ
ان پر بھی التزام ہے، پردہ کیا کریں
 
عاطف ملک

محفلین
حدت والے شعر کی بحر بدل گئی ہے۔
دو مصرعوں میں ۔اجر ۔ اور ۔انعام۔ کی نشست بھی درست نہیں۔
انعام والے شعر میں بِ اِنعَام تقطیع کیا تھا
اور اجر کو اَجَر
اس کی رعایت لی جا سکتی ہے؟؟
۔۔۔۔۔۔حدت والے مصرعے کا متبادل تلاش کر رہا ہوں
رہنمائی کے لیے بہت شکریہ محترم!
 
الف عین

لائبریرین
رعایت تو ہوتی ہی نہیں شاعری میں۔ کرنا چاہیں تو اسے زبردستی کہا جائے گا!!
جذبات کے مزاج میں ہوتی ہے سر کشی
کر دو
انعام وغیرہ کی تبدیلی تم پر چھوڑتا ہوں۔
ہاں،
ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
مھض زہرہ کے لئے بی بی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہو کہ بی بی کی جگہ کسی اور صحابیہ کا نام رکھو یہاںجیسے
ہیں آپ زہرہ، فاطمہ، زینب کی جانشین
 
عاطف ملک

محفلین
اجر اور انعام میں ایسی رعایت جائز نہیں۔
بہت بہتر جناب!
ویسے Aruuz.com نے اجر کی تقطیع "اَجَر" قبول کر لی ہے۔
کوئی اور "اَجَر" بھی ہوتا ہے اردو میں؟؟؟؟
اجر کی جگہ "صلہ" یا "جزا" بھی استعمال ہو سکتا ہے؟؟؟

رعایت تو ہوتی ہی نہیں شاعری میں۔ کرنا چاہیں تو اسے زبردستی کہا جائے گا!!
جذبات کے مزاج میں ہوتی ہے سر کشی
کر دو
انعام وغیرہ کی تبدیلی تم پر چھوڑتا ہوں۔

یہ کیسا رہے گا استادِ محترم؟؟
انسان کی سرشت میں ہوتی ہے سرکشی
یا
انسان کے مزاج میں ہوتی ہے سرکشی

ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
مھض زہرہ کے لئے بی بی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہو کہ بی بی کی جگہ کسی اور صحابیہ کا نام رکھو یہاںجیسے
ہیں آپ زہرہ، فاطمہ، زینب کی جانشین
یہ بھی دیکھیے گا
ہیں آپ سب ہی سیدہ زہرہ کی جانشیں
یا
ہیں آپ بی بی فاطمہ زہرہ کی جانشیں
باقی اشعار کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں استادِ محترم!
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
بہت خوب۔ آٹھ اشعار میں بہنوں کو واعظ کیا ہے اور بھائیوں کو بس ایک شعر کی زینت بنایا جب کہ جتنا حکم عورتوں کے پردے کے لیے موجود ہے اتنا ہی مردوں کو اوقات میں رہنے کا کہا گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس توازن کو بھی قائم کریں گے
 
نیت تو یہی ہے کہ ایسی ہی ایک غزل بھائیوں کے لیے بھی ہو۔
اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اس کی توفیق عطا فرمائے۔
 
بہت بہتر جناب!
ویسے Aruuz.com نے اجر کی تقطیع "اَجَر" قبول کر لی ہے۔
کوئی اور "اَجَر" بھی ہوتا ہے اردو میں؟؟؟؟
اجر کی جگہ "صلہ" یا "جزا" بھی استعمال ہو سکتا ہے؟؟؟
جزا اور صلہ استعمال ہو سکتے ہیں۔
لغت کے مطابق اجر بطورِ وتدِ مقرون بھی قدما کے زیرِ استعمال رہا ہےلیکن مجھے کافی ڈھونڈنے کے باوجود کوئی نظیر نہیں مل پائی۔
 
عاطف ملک

محفلین
جزا اور صلہ استعمال ہو سکتے ہیں۔
لغت کے مطابق اجر بطورِ وتدِ مقرون بھی قدما کے زیرِ استعمال رہا ہےلیکن مجھے کافی ڈھونڈنے کے باوجود کوئی نظیر نہیں مل پائی۔
شکریہ ریحان بھائی!
اصل میں مجھے جزا یا صلہ سے اجر بہت بہتر لگا تھا اور ابھی بھی یہی خیال ہے میرا :)
 
La Alma

لائبریرین
محترم حسیب احمد حسیب صاحب کا کلام پڑھنے کے بعد چند اشعار لکھے ہیں جو کہ اساتذہ کرام بالخصوص محترم اعجاز عبید اور محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

بے پردگی حرام ہے، پردہ کیا کریں
بہنوں کو یہ پیام ہے، پردہ کیا کریں
پردہ ہے دل کا، آنکھ کا، اس میں بدن کا کیا؟
دھوکہ یہ خوب عام ہے، پردہ کیا کریں
جذبات کی حدت میں جو ہوتی ہے سرکشی
اس کی یہی لگام ہے، پردہ کیا کریں
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی آپ اور
عقبیٰ میں بھی انعام ہے،پردہ کیا کریں
ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
کیسا حسیں مقام ہے، پردہ کیا کریں
آسان گو نہیں ہے، اجر بھی تو دیکھیے
کوثر کا میٹھا جام ہے، پردہ کیا کریں
سوچیں تو آخرت کا سفر ہے بہت کٹھن
دنیا تو ایک گام ہے، پردہ کیا کریں
فرمانِ ذوالجلال "جَلَابِیبِھِن" کے بعد
حجت ہوئی تمام ہے، پردہ کیا کریں
عاطف کے بھائیوں کو بھی اس میں نہیں ہے چھوٹ
ان پر بھی التزام ہے، پردہ کیا کریں
خوبصورت کلام ہے . پیام بھی اچھا ہے اور جس نیک نیتی سے آپ نے اسے قلم بند کیا ہے وہ بھی قابلِ ستائش ہے . پردہ سے آپ کی مراد اگر وہ ڈریس کوڈ ہے جو اسلام نے لباس کے معاملے میں دیا ہے تو یقیناً اس کی پابندی ہر مرد و زن پر لازم ہے .
 
عاطف ملک

محفلین
انعام وغیرہ کی تبدیلی تم پر چھوڑتا ہوں۔
یہ کیسا رہے گا محترم!
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی اور پھر
گھر جنتِ دوام ہے، پردہ کیا کریں
یا
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی آپ اور
گھر جنتِ دوام ہے، پردہ کیا کریں
 
الف عین

لائبریرین
انسان کی سرشت میں ہوتی ہے سرکشی
بہترین مصرع ہے۔
ہیں آپ بی بی فاطمہ زہرہ کی جانشیں
بہترین
آسان گو نہیں ہے، اجر بھی تو دیکھیے
اس مصرع کو ہی بدل دو نا، اجر درست تلفظ سے آ سکتا ہے
مگر اجر دیکھیے
مگر انعام کا ہم مقام مدام والا شعر بھی اپیل نہیں کر رہا۔
 
بہت بہتر محترم!
 
محترم حسیب احمد حسیب صاحب کا کلام پڑھنے کے بعد چند اشعار لکھے ہیں جو کہ اساتذہ کرام بالخصوص محترم اعجاز عبید اور محفلین کی خدمت میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

بے پردگی حرام ہے، پردہ کیا کریں
بہنوں کو یہ پیام ہے، پردہ کیا کریں
پردہ ہے دل کا، آنکھ کا، اس میں بدن کا کیا؟
دھوکہ یہ خوب عام ہے، پردہ کیا کریں
جذبات کی حدت میں جو ہوتی ہے سرکشی
اس کی یہی لگام ہے، پردہ کیا کریں
دنیا میں بھی ستائی نہ جائیں گی آپ اور
عقبیٰ میں بھی انعام ہے،پردہ کیا کریں
ہیں آپ بی بی زہرہ و زینب کی جانشین
کیسا حسیں مقام ہے، پردہ کیا کریں
آسان گو نہیں ہے، اجر بھی تو دیکھیے
کوثر کا میٹھا جام ہے، پردہ کیا کریں
سوچیں تو آخرت کا سفر ہے بہت کٹھن
دنیا تو ایک گام ہے، پردہ کیا کریں
فرمانِ ذوالجلال "جَلَابِیبِھِن" کے بعد
حجت ہوئی تمام ہے، پردہ کیا کریں
عاطف کے بھائیوں کو بھی اس میں نہیں ہے چھوٹ
ان پر بھی التزام ہے، پردہ کیا کریں

بہت خوب محترم آپ نے کہیں بہتر اور زیادہ خوبصورت انداز میں مقدمے کو واضح کیا ہے اور استاد محترم کی اصلاح کے بعد تو اسکی ادبی حیثیت بھی کہیں زیادہ مستحکم ہو گئی ہے .

جیتے رہیے.
 
عاطف ملک

محفلین
بہت خوب محترم آپ نے کہیں بہتر اور زیادہ خوبصورت انداز میں مقدمے کو واضح کیا ہے اور استاد محترم کی اصلاح کے بعد تو اسکی ادبی حیثیت بھی کہیں زیادہ مستحکم ہو گئی ہے .

جیتے رہیے.
بہت بہت نوازش محترم!
آپ کی تعریف سے حوصلہ بڑھا ہے میرا۔
آپ ہی کے کلام سے تحریک ملی ہے مجھے۔۔۔۔اور حقیقت یہ ہے کہ آپ کے کلام کے مقابلے میں یہ اشعار کچھ بھی نہیں ہیں۔
 
Top