سعود عثمانی ایک پرندہ ٹہنی ٹہنی ڈولتا ہے ۔سعود عثمانی

چوہدری لیاقت علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2015

  1. چوہدری لیاقت علی

    چوہدری لیاقت علی محفلین

    مراسلے:
    305
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ایک پرندہ ٹہنی ٹہنی ڈولتا ہے
    مجھ میں کوئی اُڑنے کو پر تولتا ہے

    کوئی تو ہے جو تلخ سمندر کی تہ میں
    چپکے چپکے میٹھا دریا گھولتا ہے

    کنجِ چشم سے کنجِ لب تک آتے ہوئے
    ڈھلتا آنسو لمحہ لمحہ بولتا ہے

    سانس میں ریت کی لہریں کروٹ لیتی ہیں
    اب میرے لہجے میں صحرا بولتا ہے

    جیسے بوندیں دل پر دستک دیتی ہوں
    جیسے کوئی دروازہ سا کھولتا ہے

    (سعود عثمانی )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا کہنے۔
    بہت خوب جناب۔ شکریہ شراکت کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر